وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

کالعدم ایکشن کمیٹی کے عناصر تاریخ سے ناواقف یا کسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں: سردار مسعود خان

W
Web Desk
29 جولائی، 2026
کالعدم ایکشن کمیٹی کے عناصر تاریخ سے ناواقف یا کسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں: سردار مسعود خان
international seerat conference

آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان سے الحاق کے لیے عظیم قربانیاں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر تاریخ سے ناواقف ہیں یا کسی مخصوص ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں، جبکہ قومی رہنماؤں کے کردار کو مسخ نہیں کیا جا سکتا

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان سے الحاق کے لیے اس دھرتی کے لوگوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، جبکہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل بعض عناصر یا تو تاریخ سے ناواقف ہیں یا کسی مخصوص ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں سردار مسعود خان نے کہا کہ اگر سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت نہ ہوتی تو کوہالہ سمیت آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں پر بھارتی افواج کا قبضہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ سردار محمد عبدالقیوم خان نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے وقف کیے رکھی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ کو مسخ کرنے یا قومی رہنماؤں کی قربانیوں کو نظر انداز کرنے کی کوششیں حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے قبل کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سردار محمد ابراہیم اور سردار عبدالقیوم جیسے رہنماؤں کے فیصلوں کی سزا آج کشمیری عوام بھگت رہے ہیں۔ بیان میں ان رہنماؤں پر ریاست کی تقسیم کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

سردار مسعود خان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اور حقائق کو مسخ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی اور کشمیری عوام اپنی جدوجہد، قربانیوں اور قومی رہنماؤں کے کردار سے بخوبی آگاہ ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 جولائی، 2026 کو 03:49 AM

آخری تدوین: 29 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

 کوئٹہ میں آٹا مزید مہنگا، 20 کلو کا تھیلا 3200 اور 50 کلو کی بوری 8000 روپے تک پہنچ گئی
تازہ ترین

کوئٹہ میں آٹا مزید مہنگا، 20 کلو کا تھیلا 3200 اور 50 کلو کی بوری 8000 روپے تک پہنچ گئی

کوئٹہ میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، 20 کلو تھیلا 400 روپے مہنگا ہوکر 3200 جبکہ 50 کلو بوری 1000 روپے اضافے کے بعد 8000 روپے تک پہنچ گئی

Web Desk14 ستمبر، 2026
ملک بھر میں ڈینگی سیزن شروع، اسلام آباد میں 7 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی
تازہ ترین

ملک بھر میں ڈینگی سیزن شروع، اسلام آباد میں 7 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی

ملک بھر میں ڈینگی سیزن شروع ہوگیا، اسلام آباد میں ضلعی محکمہ صحت نے 7 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کرلی۔ پمز اسپتال کے زچہ و بچہ اور چلڈرن اسپتال کے سامنے کچرے کے ڈھیر، پرانے ٹائرز، ڈرمز اور پانی سے بھری بالٹیوں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی سامنے آئی ہے

Web Desk14 ستمبر، 2026
جیولین تھرو: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل جیتنے میں ناکام
تازہ ترین

جیولین تھرو: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل جیتنے میں ناکام

پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے۔ ارشد ندیم کی بہترین تھرو 81.49 میٹر رہی، جبکہ سری لنکا کے رومیش پاتھیراگے نے 91.09 میٹر کی تھرو کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا۔ ارشد ندیم اب ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

Web Desk14 ستمبر، 2026