وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سرگودھا میں گھر میں گھس کر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

W
Web Desk
22 نومبر، 2026
سرگودھا میں گھر میں گھس کر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا کے چک 97 شمالی میں گھر میں گھس کر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ، تھانہ صدر پولیس نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی، متاثرہ خاتون کا میڈیکل جاری

سرگودھا: پنجاب کے شہر سرگودھا کے نواحی علاقے چک 97 شمالی میں گھر میں گھس کر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس پر پولیس نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق چار مسلح افراد مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوئے، اس وقت خاتون کا شوہر بچوں سمیت گھر سے باہر ایک ڈیرے پر موجود تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان میں سے ایک شخص اسلحہ لے کر پہرہ دیتا رہا جبکہ دیگر تین ملزمان نے مبینہ طور پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے جبکہ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ بھی کرایا جا رہا ہے تاکہ واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 نومبر، 2026 کو 05:09 AM

آخری تدوین: 22 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

قطر اور جرمنی کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور جوہری شفافیت بڑھانے کا مطالبہ
تازہ ترین

قطر اور جرمنی کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور جوہری شفافیت بڑھانے کا مطالبہ

قطر اور جرمنی نے ایران سے جوہری پروگرام پر آئی اے ای اے کے ساتھ مکمل تعاون، حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا

Web Desk22 نومبر، 2026
سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، نئے صوبوں کی بات کہاں سے آگئی؟ ناصر حسین شاہ
تازہ ترین

سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، نئے صوبوں کی بات کہاں سے آگئی؟ ناصر حسین شاہ

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے نئے صوبوں اور ریفرنڈم سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، پیپلز پارٹی کو بائی پاس کرکے ریفرنڈم کرایا گیا تو عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے

Web Desk22 نومبر، 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے، مصدق ملک
تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر مصدق ملک نے نئی دہلی میں ایس سی او سویلائزیشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ ہے، 2022 کے سیلاب سے موہنجو دڑو بھی متاثر ہوا۔

Web Desk22 نومبر، 2026