وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجی ہلاک

W
Web Desk
8 اکتوبر، 2026
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجی ہلاک

خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجی ہلاک ہوگئے۔ پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد اور متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے

شمالی وزیرستان: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجی ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں شمالی وزیرستان کے علاقوں پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں کی گئیں۔ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے اہم کمانڈرز میں خارجی خالد رضا، خارجی کامران، خارجی موسیٰ اور خارجی مفتوم شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مؤثر کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ عزمِ استحکام ویژن کے تحت جاری کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ دہشتگردوں کو ملک میں بدامنی پھیلانے اور اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 اکتوبر، 2026 کو 05:58 AM

آخری تدوین: 8 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کردیا
تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کردیا

پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے لیے نامزد کردیا۔ فاروق ایچ نائیک اور شیخ آفتاب احمد کے استعفوں کے بعد نئی نامزدگیوں کا عمل شروع، بلاول بھٹو کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان

Web Desk8 اکتوبر، 2026
 فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
پاکستان

فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی آمد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملاقات کی

Web Desk7 اکتوبر، 2026
گورنر راج آخری آپشن ہوگا، حکومت تمام آئینی و قانونی آپشنز پر غور کر رہی ہے: خواجہ آصف
پاکستان

گورنر راج آخری آپشن ہوگا، حکومت تمام آئینی و قانونی آپشنز پر غور کر رہی ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا میں گورنر راج سمیت تمام آئینی و قانونی آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گورنر راج آخری آپشن ہوگا، جبکہ اسلام آباد کے تحفظ اور صوبے کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں

Web Desk7 اکتوبر، 2026