وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید

W
Web Desk
8 اگست، 2026
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی اور 12 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔ ہنگو میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرم شہید ہوگئ

اسلام آباد: بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی جبکہ 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک کیپٹن نے جامِ شہادت نوش کیا۔

ہنگو میں 7 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہنگو میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گردوں نے مسجد میں پناہ لی اور مسجد کی حرمت کو پامال کرتے ہوئے اسے اپنی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا۔

آپریشن کے دوران جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے کیپٹن حمزہ اکرم بہادری سے لڑے اور شہید ہوگئے۔ 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرم کا تعلق ضلع نارووال سے تھا۔

سکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ہنگو میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

بلوچستان میں 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردُّ الفتنہ 3 کے دوران بلوچستان کے علاقوں کمبیلہ اور عاصم آباد میں کارروائی کی گئی۔

سکیورٹی فورسز نے سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران 68 مربع کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کر لیا۔ کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 دہشت گردوں کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد زخمی ہوئے، جن میں دہشت گرد سرغنہ شوکت ماما بھی شامل ہے، جبکہ 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہیں بھی ختم کر دی گئیں اور وہاں موجود فتنہ الہندوستان کے جھنڈے ہٹا دیے گئے۔

دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو بہادری، جرات اور فرض شناسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کیپٹن حمزہ اکرم نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک کے دفاع، امن و سلامتی کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کیپٹن حمزہ اکرم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 اگست، 2026 کو 05:59 AM

آخری تدوین: 8 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

ایران کی زمینی تجارتی گزرگاہوں کی نگرانی کے لیے امریکی ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم
امریکا

ایران کی زمینی تجارتی گزرگاہوں کی نگرانی کے لیے امریکی ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم

امریکی سینٹ کام نے ایران کی زمینی تجارتی گزرگاہوں اور بحیرہ کیسپین کے راستے سامان کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم کر دی۔ 20 فوجی اور سویلین اہلکاروں پر مشتمل ٹاسک فورس ایران کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی روکنے اور اس کی آمدن کے ذرائع محدود کرنے کے لیے کام کرے گی

Web Desk7 نومبر، 2026
ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی
تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

پاکستان میں ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری، کوئٹہ میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی۔ لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی قیمتیں بلند ہیں۔ حکومت نے مقامی ایل پی جی کی 90 فیصد پیداوار کی شفاف نیلامی کا فیصلہ کرلیا

Web Desk7 نومبر، 2026
پاکستان اور سوڈان کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری معاہدہ
پاکستان

پاکستان اور سوڈان کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری معاہدہ

پاکستان اور سوڈان کے درمیان سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری داخلے کا معاہدہ طے پا گیا۔ محسن نقوی اور سوڈانی وزیر داخلہ نے معاہدے پر دستخط کیے، جبکہ سکیورٹی، پولیس ٹریننگ، نادرا اور سائبر کرائم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Web Desk7 نومبر، 2026