وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے، صدر آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت

W
Web Desk
12 مئی، 2026
عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے، صدر آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت
international seerat conference

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو مہنگائی میں کمی، اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

(اسلام آباد) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ مشکل علاقائی صورتحال اور عالمی کشیدگی کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

ایوانِ صدر میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیرِقانون اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی شریک تھے۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، افغانستان سے متعلق امور اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران “معرکۂ حق” کے شہداء اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ قومی دفاع کے حوالے سے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، پیچیدہ جغرافیائی حالات اور سپلائی چین متاثر ہونے کے باوجود حکومت عوامی ریلیف کو ترجیح دے۔

انہوں نے مہنگائی کے دباؤ میں کمی، اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل دستیابی اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ممکنہ اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 مئی، 2026 کو 04:37 AM

آخری تدوین: 12 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026