وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وزیراعظم سے اہم ملاقات، امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کا عزم

W
Web Desk
9 اپریل، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وزیراعظم سے اہم ملاقات، امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کا عزم
international seerat conference

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

(اسلام آباد)تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور جنگ بندی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر فریقین کے صبر و تحمل کو سراہتے ہوئے پرامن مذاکراتی حل کے لیے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امن عمل میں شامل تمام فریقین کے عزم کی تعریف کی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے آنے والے سفارتی وفود کو پاکستان آنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم نے وفود کو ہر ممکن سہولت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 اپریل، 2026 کو 02:35 PM

آخری تدوین: 9 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت
تازہ ترین

سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات، 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت۔ رہنماؤں نے مارچ کو پُرامن، آئینی اور جمہوری قرار دیتے ہوئے صوبوں کے آئینی حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوری آزادیوں کے تحفظ پر زور دیا

Web Desk17 ستمبر، 2026