وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

W
Web Desk
16 اپریل، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات، خطے کی صورتحال، ایران امریکا جنگ بندی اور دفاعی تعاون پر گفتگو

(جدہ) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، علاقائی کشیدگی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کے صبر و تحمل اور بردباری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت بحران کے دوران امن پسند قوتوں کے لیے طاقت کا ذریعہ ہے۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کی جانب سے امن کے قیام کیلئے کی جانے والی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے تاریخی مذاکرات کے حالیہ دور پر بھی بریفنگ دی۔

ترجمان کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے امن عمل میں تعمیری کردار کو سراہا اور خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو مثبت قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی استحکام میں سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تاریخی، مضبوط اور اسٹریٹجک نوعیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت قریبی دفاعی شراکت دار ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 اپریل، 2026 کو 03:53 AM

آخری تدوین: 16 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
تازہ ترین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کی دوستی بدلتے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود ہمیشہ مضبوط رہی ہے

Web Desk1 اگست، 2026
سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی
پاکستان

سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں اور مزید صوبوں کے قیام کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نئے صوبے کے خلاف قراردادیں منظور کر چکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی اور سینیٹ میں پنجاب میں دو صوبوں کے حق میں قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں

Web Desk1 اگست، 2026
دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، 40 ہزار سے زائد آپریشن، بلوچستان کے عوام سے بات ہوگی، دہشت گردوں سے نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
تازہ ترین

دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، 40 ہزار سے زائد آپریشن، بلوچستان کے عوام سے بات ہوگی، دہشت گردوں سے نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دہشت گردی کے خلاف 40 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، بلوچستان کی صورتحال، افغان دہشت گردی، کشمیر، افغان مہاجرین، گڈ گورننس اور قومی سلامتی سے متعلق اہم اعداد و شمار اور پالیسی مؤقف پر تفصیلی پریس بریفنگ دی

Web Desk31 جولائی، 2026