وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

معرکۂ حق اللہ تعالیٰ کے انعامات اور قومی استقامت کی علامت ہے: وزیراعظم شہباز شریف

W
Web Desk
9 مئی، 2026
معرکۂ حق اللہ تعالیٰ کے انعامات اور قومی استقامت کی علامت ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر کہا ہے کہ یہ دن اللہ تعالیٰ کے انعامات، قومی اتحاد اور افواجِ پاکستان کی جرات و قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

شہباز شریف نے معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات اور احسانات کی یاد دلاتا ہے، جبکہ پوری قوم کیلئے سجدۂ شکر بجا لانے کا موقع بھی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا اور پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم اس عزم، جرات اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں جس کا مظاہرہ پوری پاکستانی قوم نے آزمائش کی گھڑی میں کیا، قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہو کر کھڑی رہی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم اپنے شہداء، غازیوں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے وطن کے دفاع کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان نے بری، بحری، فضائی اور سائبر محاذوں پر مربوط اور مؤثر ردعمل دے کر دشمن کے عزائم ناکام بنائے، جبکہ افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور منظم کارروائیوں نے پاکستان کو ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قوت کے طور پر منوایا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 مئی، 2026 کو 08:43 PM

آخری تدوین: 9 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
تازہ ترین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کی دوستی بدلتے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود ہمیشہ مضبوط رہی ہے

Web Desk1 اگست، 2026
سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی
پاکستان

سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں اور مزید صوبوں کے قیام کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نئے صوبے کے خلاف قراردادیں منظور کر چکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی اور سینیٹ میں پنجاب میں دو صوبوں کے حق میں قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں

Web Desk1 اگست، 2026
دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، 40 ہزار سے زائد آپریشن، بلوچستان کے عوام سے بات ہوگی، دہشت گردوں سے نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
تازہ ترین

دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، 40 ہزار سے زائد آپریشن، بلوچستان کے عوام سے بات ہوگی، دہشت گردوں سے نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دہشت گردی کے خلاف 40 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، بلوچستان کی صورتحال، افغان دہشت گردی، کشمیر، افغان مہاجرین، گڈ گورننس اور قومی سلامتی سے متعلق اہم اعداد و شمار اور پالیسی مؤقف پر تفصیلی پریس بریفنگ دی

Web Desk31 جولائی، 2026