وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پی آئی اے نجکاری مکمل، پاکستان کی معاشی اصلاحات میں تاریخی سنگ میل قرار: وزیراعظم شہباز شریف

W
Web Desk
30 جون، 2026
پی آئی اے نجکاری مکمل، پاکستان کی معاشی اصلاحات میں تاریخی سنگ میل قرار: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کی فرسٹ فنانشل کلوزنگ مکمل ہونے کو معاشی اصلاحات میں تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ کنسورشیم نے ملازمین اور مسافروں کے مفادات کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی

(اسلام آباد) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے فرسٹ فنانشل کلوزنگ کی کامیاب تکمیل پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ملکی معیشت اور اصلاحاتی عمل میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق تمام طے شدہ شرائط مکمل ہونے کے بعد پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول عارف حبیب کارپوریشن کی سربراہی میں قائم سرمایہ کار کنسورشیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک پیچیدہ مگر انتہائی اہم نجکاری کے عمل کو مکمل شفافیت کے ساتھ کامیابی سے پایۂ تکمیل تک پہنچایا، جو پاکستان کی معاشی پالیسیوں میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس اقدام کے بعد پی آئی اے اور ملکی معاشی اصلاحات کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، اور یہ پیش رفت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مثبت پیغام ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری، اصلاحات اور معاشی ترقی کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فرسٹ فنانشل کلوزنگ کے بعد قومی ایئرلائن کو اس کی سابقہ ساکھ اور معیار واپس دلانے کی کوششیں مزید تیز ہوں گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملازمین، مسافروں اور صارفین کے مفادات کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

ان کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں، آپریشنز اور خدمات میں کسی قسم کا تعطل نہیں آئے گا جبکہ تمام فضائی قوانین اور ریگولیٹری نگرانی بدستور جاری رہے گی۔

وزیراعظم نے اس کامیابی پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، مشیر برائے نجکاری محمد علی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور نجکاری کمیشن کے ارکان سمیت تمام متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک اور “ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ” کے باعث یہ اہم پیش رفت ممکن ہوئی ہے، جو حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 جون، 2026 کو 06:33 AM

آخری تدوین: 30 جون، 2026

متعلقہ مضامین

واشنگٹن میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، سفیر رضوان سعید شیخ کا قومی اتحاد اور معاشی ترقی پر زور
امریکا

واشنگٹن میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، سفیر رضوان سعید شیخ کا قومی اتحاد اور معاشی ترقی پر زور

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، سفیر رضوان سعید شیخ نے قومی اتحاد، معاشی ترقی اور پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا

محمد نعیم اختر14 اگست، 2026
ڈی ایف ڈبلیو ایئرپورٹ کے واش رومز میں مسلمانوں کے لیے وضو اسٹیشنز نصب کرنے کا منصوبہ
امریکا

ڈی ایف ڈبلیو ایئرپورٹ کے واش رومز میں مسلمانوں کے لیے وضو اسٹیشنز نصب کرنے کا منصوبہ

امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلمان مسافروں کی سہولت کے لیے واش رومز میں خصوصی وضو اسٹیشنز نصب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے

محمد نعیم اختر13 اگست، 2026
انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام
تازہ ترین

انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام

ترک حکام نے انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر مبینہ ایرانی حملے سے متعلق اسرائیلی خفیہ رپورٹ کو مشکوک اور ممکنہ طور پر من گھڑت قرار دیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق اس رپورٹ کا مقصد امریکا اور ایران کے مذاکرات کو سبوتاژ کرنا اور خطے میں کشیدگی بڑھانا ہوسکتا ہے

Web Desk13 اگست، 2026