وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کے روٹ میں ایک بار پھر تبدیلی کا اعلان

W
Web Desk
8 اکتوبر، 2026
سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کے روٹ میں ایک بار پھر تبدیلی کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کے روٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کردیا۔ لانگ مارچ 9 اکتوبر کو چارسدہ، 10 اکتوبر کو مردان اور 11 اکتوبر کو صوابی پہنچے گا، جہاں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے جاری لانگ مارچ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی۔

نئے شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آج 8 اکتوبر کو پشاور کے مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کریں گے اور رات پشاور میں قیام کریں گے۔

لانگ مارچ کے شرکاء 9 اکتوبر کو چارسدہ جائیں گے، جہاں رات کا قیام ہوگا، جبکہ 10 اکتوبر کو قافلے مردان کا رخ کریں گے اور رات مردان میں ہی قیام کریں گے۔

شیڈول کے مطابق 11 اکتوبر کو لانگ مارچ کے تمام قافلے صوابی پہنچیں گے، جہاں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 11 اکتوبر تک مختلف اضلاع میں عوام اور کارکنوں کے درمیان موجود رہیں گے اور لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کی قیادت کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر نے تمام ضلعی تنظیموں، منتخب نمائندوں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء کے منظم استقبال اور عوامی رابطے کو یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 اکتوبر، 2026 کو 10:09 AM

آخری تدوین: 8 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان دھننجایا ڈی سلوا مستعفی
تازہ ترین

سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان دھننجایا ڈی سلوا مستعفی

سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان دھننجایا ڈی سلوا نے قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ بطور کھلاڑی قومی ٹیم کے لیے دستیاب رہیں گے۔ سری لنکا کی اگلی ٹیسٹ سیریز پاکستان کے خلاف 9 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

Web Desk8 اکتوبر، 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ پر مولانا فضل الرحمان متحرک، حکومتی پیشکش پی ٹی آئی تک پہنچا دی
پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر مولانا فضل الرحمان متحرک، حکومتی پیشکش پی ٹی آئی تک پہنچا دی

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے معاملے پر سیاسی رابطے تیز ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے حکومتی پیشکش پہنچا دی، جس کے بعد تحریک انصاف نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

Web Desk8 اکتوبر، 2026
پاکستان سپر لیگ 12 کی تاریخوں کا اعلان، 18 مارچ 2027 سے میلہ سجے گا
تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ 12 کی تاریخوں کا اعلان، 18 مارچ 2027 سے میلہ سجے گا

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 12 کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل 12 کا آغاز 18 مارچ 2027 سے ہوگا اور ایونٹ 2 مئی تک جاری رہے گا۔ مسلسل دوسری مرتبہ 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، جبکہ شیڈول، وینیوز، ٹکٹنگ اور پلیئر آکشن کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی

Web Desk8 اکتوبر، 2026