وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

شہباز شریف سے پاکستانی خلا بازوں کی ملاقات، خلائی مشن کو تاریخی سنگ میل قرار

W
Web Desk
23 اپریل، 2026
شہباز شریف سے پاکستانی خلا بازوں کی ملاقات، خلائی مشن کو تاریخی سنگ میل قرار

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی خلا بازوں خرم داؤد اور محمد ذیشان علی سے ملاقات میں خلائی مشن کو تاریخی سنگ میل قرار دیا، چین کے تعاون کو بھی سراہا

(اسلام آباد) شہباز شریف سے پاکستانی خلا بازوں خرم داؤد اور محمد ذیشان علی نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے اس خلائی مشن کو پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔

ملاقات کے دوران اتاشی حسنین افتخار بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے خلا بازوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مشن پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خلا بازوں کی محنت، لگن اور عزم قابلِ ستائش ہے، اور چینی تعاون سے یہ مشن دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے چین کے ساتھ خلائی تحقیق میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی امید بھی ظاہر کی۔

اس موقع پر چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے وزیراعظم کے خیالات کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔

خلا بازوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس منفرد موقع کو پاکستان کے لیے اعزاز بنائیں گے اور اپنی کارکردگی سے قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ملاقات میں اسحاق ڈار، احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، طارق فاطمی، آمنہ بلوچ اور محمد یوسف خان بھی شریک تھے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 اپریل، 2026 کو 02:10 PM

آخری تدوین: 23 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

اسلام آباد: جے یو آئی سے منسلک مدرسے کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس
پاکستان

اسلام آباد: جے یو آئی سے منسلک مدرسے کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس

سی ڈی اے نے بلال ٹاؤن اسلام آباد میں جے یو آئی سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر نوٹس جاری کر دیا۔ 15 روز میں نقشے جمع نہ کرانے پر عمارت سیل کرنے کی وارننگ

Web Desk5 نومبر، 2026
وفاقی آئینی عدالت کا بڑا حکم، پشاور ہائیکورٹ کو ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا گیا
تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت کا بڑا حکم، پشاور ہائیکورٹ کو ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا گیا

وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو تاحکم ثانی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی

Web Desk5 نومبر، 2026
مولانا فضل الرحمٰن کے اہلخانہ اور قریبی رفقاء کے خلاف مبینہ ٹیکس چوری کی شکایت درج
تازہ ترین

مولانا فضل الرحمٰن کے اہلخانہ اور قریبی رفقاء کے خلاف مبینہ ٹیکس چوری کی شکایت درج

مولانا فضل الرحمٰن کے اہلخانہ اور قریبی رفقاء کے خلاف مبینہ ٹیکس چوری کی شکایت ایف بی آر میں جمع، پانچ افراد کے اثاثوں، بینک اکاؤنٹس اور ذرائع آمدن کی تحقیقات کا مطالبہ

Web Desk5 نومبر، 2026