وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ٹرمپ جنگ اور بحرانوں سے نکلنے کے لیے باعزت راستہ تلاش کر رہے ہیں، ایران کا دعویٰ

W
Web Desk
14 جون، 2026
ٹرمپ جنگ اور بحرانوں سے نکلنے کے لیے باعزت راستہ تلاش کر رہے ہیں، ایران کا دعویٰ
international seerat conference

ایرانی فوج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طاقت کا بڑا حصہ پروپیگنڈا پر مبنی ہے، ایران میدان جنگ میں دشمنوں کو جواب دیتا رہے گا

(تہران) ایرانی افواج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ اور جاری عالمی بحرانوں سے نکلنے کے لیے ایک "باعزت راستہ" تلاش کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کرنے کے بجائے زیادہ تر نعروں، سوشل میڈیا پیغامات اور میڈیا مہمات پر انحصار کیا۔ ان کے بقول، امریکی صدر اب موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے اپنی سیاسی ساکھ برقرار رکھنے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے عملی طور پر دنیا کو دکھا دیا ہے کہ حقیقی طاقت ایرانی عوام کے عزم، مسلح افواج کی جرات اور اسلامی انقلاب کی قیادت میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں امریکی فوج کو دنیا کی طاقتور ترین فوج سمجھا جاتا تھا، تاہم آج عالمی رائے عامہ یہ سمجھنے لگی ہے کہ اس تاثر کا بڑا حصہ پروپیگنڈا اور مبالغہ آرائی پر مبنی تھا۔

ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ ایران نے میدانِ جنگ میں اپنے مخالفین کو مؤثر جواب دیا ہے اور مستقبل میں بھی دیتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نعرے، ٹوئٹس اور نفسیاتی جنگ کسی بھی صورت میں امریکہ کے بنیادی مسائل کا حل نہیں ہیں۔

امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ایرانی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ہر کارروائی کے جواب میں امریکہ کو کئی گنا زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اگر یہی پالیسی جاری رہی تو اسے مزید بڑے چیلنجز اور نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 جون، 2026 کو 03:11 AM

آخری تدوین: 14 جون، 2026

متعلقہ مضامین

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ
تازہ ترین

مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ

امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مقدس مقامات پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مذہبی اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیا، جبکہ پاکستان اور او آئی سی نے بھی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
ٹرمپ کو ایک اور سیاسی چیلنج، امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکا

ٹرمپ کو ایک اور سیاسی چیلنج، امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوان نمائندگان نے 220 کے مقابلے میں 204 ووٹوں سے ایران جنگ ختم کرنے اور امریکی افواج کو جنگی کارروائیوں سے نکالنے کی قرارداد منظور کرلی، 7 ریپبلکن ارکان نے بھی حمایت کی

Web Desk16 ستمبر، 2026