وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

شریعت سے متعلق متنازع پوسٹ، مسلم رہنماؤں کا شدید احتجاج

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر26 اگست، 2026
شریعت سے متعلق متنازع پوسٹ، مسلم رہنماؤں کا شدید احتجاج

بالٹی مور کاؤنٹی بورڈ آف ایجوکیشن کی رکن میگی لِٹز ڈومانوسکی کی شریعت سے متعلق متنازع پوسٹ پر مسلم کمیونٹی اور شہری حقوق کے حلقوں کا شدید ردعمل سامنے آگیا

بالٹی مور: بالٹی مور کاؤنٹی بورڈ آف ایجوکیشن کی رکن میگی لِٹز ڈومانوسکی کی جانب سے شریعت سے متعلق ایک متنازع کارٹون شیئر کرنے پر مسلم کمیونٹی اور شہری حقوق کے حلقوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ڈومانوسکی نے فیس بک پر ایک کارٹون شیئر کیا جس میں MAGA اور خواتین کے حقوق کو شریعت کے حوالے سے جوڑا گیا، جبکہ ساتھ “Not wrong” لکھ کر اس پیغام کی حمایت کی۔

مسلم شہری حقوق کی تنظیم CAIR Maryland نے پوسٹ فوری طور پر حذف کرنے، عوامی معذرت کرنے اور مسلم طلبہ و خاندانوں کے احترام کا عہد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ڈومانوسکی سے استعفے کا بھی مطالبہ کیا۔

بالٹی مور کاؤنٹی کی منتخب ڈیموکریٹک رہنما شازیہ شاہ نے بھی پوسٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوامی اور تعلیمی عہدوں پر فائز افراد کو مذہب اور ثقافت سے متعلق حساس معاملات میں ذمہ دارانہ زبان استعمال کرنی چاہیے، جبکہ ناقدین کے مطابق متنازع پوسٹ نے امریکا میں اسلام، مذہبی آزادی اور سیاسی اظہار سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 26 اگست، 2026 کو 12:55 PM

آخری تدوین: 26 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی عدالت کا ٹرمپ انتظامیہ کے سیاسی اشتہارات پر پابندی کا حکم
امریکا

امریکی عدالت کا ٹرمپ انتظامیہ کے سیاسی اشتہارات پر پابندی کا حکم

امریکی وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے متنازع سرکاری اشتہارات تیار اور نشر کرنے سے دو ہفتوں کے لیے روک دیا۔ مقدمے کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں آیا

محمد نعیم اختر12 اکتوبر، 2026
ٹرمپ انتظامیہ کی پانچ بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس کے خلاف تحقیقات
تازہ ترین

ٹرمپ انتظامیہ کی پانچ بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس کے خلاف تحقیقات

امریکی محکمۂ انصاف نے ABC، CBS، CNN، NBC اور فاکس نیوز کے خلاف مبینہ طور پر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات شروع کر دیں۔ معاملے نے امریکا میں آزادیٔ صحافت، حکومتی احتساب اور آئینی حقوق سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی

محمد نعیم اختر11 اکتوبر، 2026
سعودی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی میں ساتھ دینے کا عندیہ
امریکا

سعودی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی میں ساتھ دینے کا عندیہ

سعودی عرب کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی میں سعودی عرب کا ساتھ دینے کا اشارہ دے دیا۔ ایران پر ممکنہ حملوں سے متعلق بھی اہم بیان سامنے آگیا

Web Desk11 اکتوبر، 2026