وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سنیتا آہوجا نے گووندا سے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا، جوڑے میں صلح کی تصدیق

W
Web Desk
20 اگست، 2026
سنیتا آہوجا نے گووندا سے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا، جوڑے میں صلح کی تصدیق

گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ممبئی کی فیملی کورٹ سے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا۔ گووندا کے منیجر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب جوڑے کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر سے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔ گووندا کی ٹیم نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا ممبئی کی فیملی کورٹ پہنچیں، جہاں انہیں اپنے بیٹے یشوردھن آہوجا کے ہمراہ دیکھا گیا۔ عدالت آمد کے بعد گووندا کے منیجر ششی سنہا نے تصدیق کی کہ سنیتا نے اپنا طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔

پاپارازی کی جانب سے عدالت آنے کی وجہ پوچھے جانے پر سنیتا آہوجا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’’برتھ ڈے منانے آئی تھی۔‘‘

گووندا کے منیجر ششی سنہا نے کہا کہ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سنیتا نے اپنا کیس واپس لے لیا ہے اور یہ خوشی کی بات ہے۔ ان کے مطابق عدالت میں سنیتا کے قدرے سخت رویے کو دیکھ کر لوگوں نے اندازہ لگایا کہ شاید دونوں کے درمیان کوئی مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، تاہم اب جوڑے کے درمیان معاملات بہتر ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے 5 دسمبر 2024 کو ہندو میرج ایکٹ کے تحت طلاق کی درخواست دائر کی تھی، جس میں مبینہ بے وفائی، بدسلوکی اور علیحدگی کو بنیاد بنایا گیا تھا۔

گووندا اور سنیتا آہوجا کئی دہائیوں سے ازدواجی رشتے میں ہیں اور ان کے دو بچے، ٹینا آہوجا اور یشوردھن آہوجا ہیں۔ طلاق کا مقدمہ واپس لیے جانے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے سامنے آنے والی قیاس آرائیوں میں بھی کمی آنے کی توقع ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 اگست، 2026 کو 02:51 AM

آخری تدوین: 20 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری مارچ 2027 تک مکمل کرنے کا پلان
تازہ ترین

آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری مارچ 2027 تک مکمل کرنے کا پلان

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ حکومت نے ڈسکوز کی نجکاری کا پلان شیئر کردیا، پہلے مرحلے میں فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری مارچ 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر ہے

Web Desk4 اکتوبر، 2026
ایران کو امریکا کی نئی تجاویز موصول، جوہری معاملے پر توجہ؛ تہران کا آبنائے ہرمز پر مذاکرات پر زور
تازہ ترین

ایران کو امریکا کی نئی تجاویز موصول، جوہری معاملے پر توجہ؛ تہران کا آبنائے ہرمز پر مذاکرات پر زور

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجویز کی بنیادی توجہ جوہری معاملے پر ہے، جبکہ تہران آبنائے ہرمز کو مذاکرات میں شامل کرنا چاہتا ہے

Web Desk4 اکتوبر، 2026
حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست کے لیے بیرسٹر گوہر متحرک
پاکستان

حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست کے لیے بیرسٹر گوہر متحرک

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے تیسری نشست کے انعقاد کی کوششیں تیز کردی ہیں

Web Desk4 اکتوبر، 2026