وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

جی سیون اجلاس: مودی ٹرمپ سے ملاقات میں پرچی تھامے بیٹھے رہے، امریکا نے دفاعی تعاون کی یقین دہانی کرا دی

W
Web Desk
18 جون، 2026
جی سیون اجلاس: مودی ٹرمپ سے ملاقات میں پرچی تھامے بیٹھے رہے، امریکا نے دفاعی تعاون کی یقین دہانی کرا دی
international seerat conference

جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدوں پر پیش رفت اور بھارت کے دفاعی تعاون کے حوالے سے اہم بیان دیا

(پیرس) فرانس میں جاری جی سیون سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران نریندر مودی ہاتھ میں ایک پرچی تھامے نظر آئے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث رہیں۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ انتہائی مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدوں پر کام جاری ہے اور دونوں ممالک اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

ٹرمپ نے بھارت کے دفاعی تعاون کے حوالے سے بھی اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور ضرورت پڑنے پر اس کی مدد کرے گا۔

امریکی صدر نے مودی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، ’’اگر ان پر حملہ ہوا تو ہم ان کی مدد کے لیے موجود ہوں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’اگر کوئی اس شخص (مودی) پر حملہ کرے گا تو ہم وہاں ہوں گے۔‘‘ تاہم ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ مستقبل میں قیادت کی تبدیلی کی صورت میں حالات اور پالیسیوں میں فرق آ سکتا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 جون، 2026 کو 04:06 AM

آخری تدوین: 18 جون، 2026

متعلقہ مضامین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی
تازہ ترین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی

کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ کوہاٹ ہنگو روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے

Web Desk18 ستمبر، 2026
واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان بنانے کیلئے نیا فیچر تیار
تازہ ترین

واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان بنانے کیلئے نیا فیچر تیار

واٹس ایپ نے پرانی چیٹس میں مطلوبہ پیغامات تلاش کرنے کیلئے نیا سرچ شارٹ کٹ تیار کرلیا۔ iOS بیٹا ورژن میں زیرِ آزمائش فیچر چیٹ اسکرین سے براہِ راست سرچ کی سہولت دے گا، جبکہ واٹس ایپ چینلز میں پرانی پوسٹس تلاش کرنے کا آپشن بھی متعارف کرایا جائے گا

Web Desk18 ستمبر، 2026
کیا 10 روپے کا نوٹ بند ہونے والا ہے؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی
تازہ ترین

کیا 10 روپے کا نوٹ بند ہونے والا ہے؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

کیا 10 روپے کا نوٹ اب نہیں چلے گا؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت کردی۔ مرکزی بینک نے 10 روپے کے نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا

Web Desk18 ستمبر، 2026