وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ایران کا دعویٰ: یو اے ای حملوں میں ملوث، فجیرہ واقعہ امریکی مہم جوئی کا نتیجہ

W
Web Desk
5 مئی، 2026
ایران کا دعویٰ: یو اے ای حملوں میں ملوث، فجیرہ واقعہ امریکی مہم جوئی کا نتیجہ

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ یو اے ای حالیہ حملوں میں ملوث ہے جبکہ فجیرہ کی تیل تنصیبات پر حملہ امریکی مہم جوئی کا نتیجہ قرار دیا گیا۔ امارات نے میزائل و ڈرون حملوں کی تفصیلات بھی جاری کر دیں۔

( متحدہ عرب امارات)مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، جہاں ایران نے متحدہ عرب امارات پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حالیہ حملوں میں ملوث ہے، جبکہ امارات کے خلاف کارروائی کو جوابی ردعمل قرار دیا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق فجیرہ میں تیل تنصیبات پر حملے کا کوئی پہلے سے طے شدہ منصوبہ نہیں تھا، بلکہ یہ واقعہ امریکی فوج کی مبینہ مہم جوئی کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا آبنائے ہرمز کے ذریعے غیرقانونی جہازوں کی آمدورفت کے لیے راستہ ہموار کرنا چاہتا تھا۔

ایرانی ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر مزید حملے کیے گئے تو ایران خطے میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کرے گا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے خلاف کارروائی دراصل حالیہ حملوں کا ردعمل تھی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک پر 12 بیلسٹک میزائل، 3 کروز میزائل اور 4 ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ اماراتی حکام کے مطابق ان حملوں میں 3 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فجیرہ میں مبینہ ایرانی ڈرون حملے کے بعد ایک پیٹرولیم صنعتی مقام پر آگ بھڑک اٹھی۔ عرب میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ دبئی اور شارجہ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ ممکنہ مزید تصادم کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 مئی، 2026 کو 05:18 AM

آخری تدوین: 5 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کی اہم ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کی اہم ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے، سعودی عرب پر حملوں اور مشترکہ دفاعی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر دفاع نے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

Web Desk26 ستمبر، 2026
 سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی معاونت، مشترکہ دفاع اور معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ نیویارک میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات میں بھی اجلاس کی تیاریوں اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk25 ستمبر، 2026
غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
تازہ ترین

غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں فوجی چوکی کے اندر ڈرون گر کر تباہ ہونے کے بعد دھماکا، اسرائیلی فوج کے مطابق 2 فوجی ہلاک ہوگئے

Web Desk25 ستمبر، 2026