وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے بوسنیا و ہرزیگووینا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

W
Web Desk
2 جولائی، 2026
فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے بوسنیا و ہرزیگووینا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ میں امریکا نے بوسنیا و ہرزیگووینا کو 0-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ امریکی ٹیم کا اگلا مقابلہ 6 جولائی کو بیلجیم سے ہوگا

فیفا ورلڈ کپ میں امریکا نے بوسنیا و ہرزیگووینا کو 0-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں شاندار انداز سے جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ 6 جولائی کو بیلجیم سے ہوگا۔

سانتا کلارا میں کھیلے گئے میچ میں امریکی ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور بوسنیا و ہرزیگووینا کو دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔ کوچ موریسیو پوچیٹینو کی زیرِ قیادت امریکی ٹیم نے پورے مقابلے میں کھیل پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور متعدد خطرناک مواقع بھی پیدا کیے۔

امریکا کو پہلی کامیابی 24 سالہ اسٹرائیکر فولارین بالوگن نے دلائی، جنہوں نے مالک ٹل مین کے ڈیفلیکٹ ہونے والے پاس کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

دوسرے ہاف میں بالوگن طارق محمدیرووچ کے ساتھ ٹکراؤ کے دوران خطرناک فاؤل کے مرتکب قرار پائے۔ وی اے آر جائزے کے بعد ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا، جس کے بعد امریکا نے میچ کا باقی حصہ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔

ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود امریکی ٹیم نے حوصلہ نہیں ہارا اور کھیل پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ میچ کے آخری لمحات میں مالک ٹل مین نے شاندار فری کک پر گول کر کے امریکا کی برتری 0-2 کر دی، جس کے بعد بوسنیا و ہرزیگووینا کی واپسی کی تمام امیدیں ختم ہو گئیں۔

اس کامیابی کے ساتھ امریکا نے آخری 16 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں 6 جولائی کو سیئٹل میں اس کا مقابلہ بیلجیم سے ہوگا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم کوارٹر فائنل میں جگہ بنائے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 جولائی، 2026 کو 04:06 AM

آخری تدوین: 2 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی حکومت کی شمولیت کے ’کچھ ثبوت‘ موجود ہیں، کینیڈین وزیر اعظم
تازہ ترین

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی حکومت کی شمولیت کے ’کچھ ثبوت‘ موجود ہیں، کینیڈین وزیر اعظم

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے حوالے سے کچھ شواہد موجود ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کارنی نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، جبکہ سکھ فار جسٹس کے گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان کو سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مؤقف کی تائید قرار دیا

محمد نعیم اختر30 ستمبر، 2026
محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ
پاکستان

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو سائبر کرائم انکوائری کے سلسلے میں این سی سی آئی اے لاہور نے دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے

Web Desk30 ستمبر، 2026
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
تازہ ترین

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے گئے۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی

Web Desk30 ستمبر، 2026