وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

امریکی ریاست لوزیانا میں فائرنگ، 8 بچے جاں بحق، ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

W
Web Desk
20 اپریل، 2026
امریکی ریاست لوزیانا میں فائرنگ، 8 بچے جاں بحق، ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

واقعے میں مجموعی طور پر 10 افراد گولیوں کا نشانہ بنے، جاں بحق بچوں کی عمریں ایک سے 14 سال کے درمیان

(واشنگٹن) امریکی ریاست لوزیانا میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 8 بچے جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے، ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سال سے 14 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

رپورٹس کے مطابق واقعے میں مجموعی طور پر 10 افراد گولیوں کا نشانہ بنے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کا تعاقب کیا اور مقابلے کے دوران ملزم ہلاک ہو گیا۔

حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 اپریل، 2026 کو 05:35 AM

آخری تدوین: 20 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران
تازہ ترین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔ ایرانی کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ جامع عسکری منصوبہ تیار ہے اور اسرائیلی تنصیبات سمیت خطے میں امریکی مفادات بھی ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں

Web Desk1 اگست، 2026
 عباس عراقچی نے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کر دیا
تازہ ترین

عباس عراقچی نے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کر دیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کو خطے کا اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کیا۔ انہوں نے مسلم اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا

Web Desk31 جولائی، 2026
اگر بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو خصوصی دستے تیار ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ
تازہ ترین

اگر بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو خصوصی دستے تیار ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر انہیں بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کی حفاظت کے لیے خصوصی دستے موجود ہوں گے۔ انہوں نے آئی سی سی کے وارنٹ مسترد کرتے ہوئے ایران کو بھی سخت انتباہ دیا

Web Desk30 جولائی، 2026