وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ایران کو ہتھیار فروخت کرنے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف عائد

W
Web Desk
8 اپریل، 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ایران کو ہتھیار فروخت کرنے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف عائد

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہوتے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے ایران کو ہتھیار فروخت کرنے والے ممالک پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو ہتھیار فروخت کرنے والے ممالک پر امریکا کے ساتھ تجارت میں 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا اور یہ اقدام فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے اور امریکا کا پہلا جہاز بھی آبنائے ہرمز سے روانہ ہو چکا ہے، جو صورتحال میں بہتری کی علامت ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور ایران میں رجیم چینج ہو چکی ہے، جو امریکا کا اہم مقصد تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں مزید یورینیم کی افزودگی نہیں ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق زمین میں دفن افزودہ یورینیم کو ایران کے ساتھ مل کر نکالا جائے گا جبکہ افزودہ مواد کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی پہلے بھی ہو رہی تھی اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوران 15 نکات میں سے بیشتر پر اتفاق ہو چکا ہے، جبکہ امریکا ایران پر عائد پابندیوں اور ٹیرف میں بھی نرمی کرے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کے اس اعلان سے عالمی تجارت اور خطے کی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خصوصاً ان ممالک پر دباؤ بڑھے گا جو ایران کو دفاعی سامان فراہم کرتے ہیں۔


شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 اپریل، 2026 کو 12:23 PM

آخری تدوین: 8 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
غزہ سے انخلا پر اسرائیلی سیاست میں اختلافات، نیتن یاہو پر سیاسی دباؤ بڑھ گیا
تازہ ترین

غزہ سے انخلا پر اسرائیلی سیاست میں اختلافات، نیتن یاہو پر سیاسی دباؤ بڑھ گیا

غزہ میں حماس کے مرحلہ وار غیر مسلح ہونے کے مجوزہ معاہدے کے بعد اسرائیل کے ممکنہ انخلا پر سیاسی اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ نیتن یاہو کو سیاسی بقا، اتحادیوں کی حمایت اور بین الاقوامی دباؤ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے

Web Desk2 اگست، 2026
امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران
تازہ ترین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔ ایرانی کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ جامع عسکری منصوبہ تیار ہے اور اسرائیلی تنصیبات سمیت خطے میں امریکی مفادات بھی ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں

Web Desk1 اگست، 2026