وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے متعلق امریکی صدر کا بیان براہِ راست اور سنگین اعتراف جرم ہے: ایرانی دفترِ خارجہ

W
Web Desk
3 مئی، 2026
ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے متعلق امریکی صدر کا بیان براہِ راست اور سنگین اعتراف جرم ہے: ایرانی دفترِ خارجہ

ایرانی دفتر خارجہ نےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو قزاقی کا اعتراف قرار دے دیا، عالمی برادری سے امریکی اقدامات کے خلاف مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ۔

(تہران) ایران کے دفتر خارجہ نےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے براہِ راست اور سنگین اعترافِ جرم قرار دیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکی صدر نے امریکا کی بحریہ کی جانب سے ناکہ بندی کے دوران کارروائیوں کو خود ہی “قزاقی” سے تشبیہ دی، جس پر تہران نے شدید اعتراض اٹھایا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا تھا کہ ’امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کے نفاذ کے لیے ’بحری قزاقوں کی طرح‘ عمل کر رہی ہے۔‘

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے ایرانی بحری جہازوں کی مبینہ غیرقانونی ضبطی کو کھلے عام قزاقی قرار دیتے ہوئے اس پر فخر کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیان محض الفاظ کی غلطی نہیں بلکہ بین الاقوامی بحری قوانین کی خلاف ورزیوں کا واضح اعتراف ہے، جو عالمی قوانین کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔

ترجمان نے عالمی برادری، اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی خلاف ورزیوں کے خلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کریں اور انہیں معمول کا حصہ بننے سے روکیں۔

دوسری جانب مسعود پزشکیان نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے دفاع میں نظر آنے والی کامیابیاں ان اساتذہ کی مرہون منت ہیں جنہوں نے نئی نسل کو ایمان، قربانی اور وطن سے محبت کا درس دیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس بیان کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے، جبکہ عالمی سطح پر سفارتی دباؤ بھی بڑھ سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 مئی، 2026 کو 04:27 AM

آخری تدوین: 3 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ایران کا دعویٰ: برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے جنگ میں شریک نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی
تازہ ترین

ایران کا دعویٰ: برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے جنگ میں شریک نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز، امریکی اقدامات اور عمان کے ساتھ مذاکرات پر بھی اظہارِ خیال کیا

Web Desk3 اگست، 2026
فولڈ ایبل کے بعد اب رولیبل فون؟ سام سنگ کی نئی ڈیوائس نے ٹیک دنیا میں دلچسپی بڑھا دی
تازہ ترین

فولڈ ایبل کے بعد اب رولیبل فون؟ سام سنگ کی نئی ڈیوائس نے ٹیک دنیا میں دلچسپی بڑھا دی

سام سنگ کے 2027 کے ممکنہ فولڈ ایبل فلیگ شپ فونز سے متعلق نئی لیکس سامنے آئی ہیں، جن میں پہلی رولیبل ڈسپلے ڈیوائس کی آمد کی قیاس آرائیاں بھی شامل ہیں۔ تاہم کمپنی نے تاحال ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی

Web Desk3 اگست، 2026
محسن نقوی حکومت کے طاقتور ترین وزیر ہیں، کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں، خواجہ آصف
پاکستان

محسن نقوی حکومت کے طاقتور ترین وزیر ہیں، کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی حکومت کے طاقتور ترین وزیر ہیں اور کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں۔ انہوں نے کابینہ، پارلیمنٹ اور حکومتی نظام سے متعلق بھی اہم ریمارکس دیے

Web Desk3 اگست، 2026