وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

صدر ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے اسلام آباد کو ترجیح دی، 48 گھنٹوں میں اہم پیش رفت کا امکان: کیٹلین ڈورنبوس

W
Web Desk
15 اپریل، 2026
صدر ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے اسلام آباد کو ترجیح دی، 48 گھنٹوں میں اہم پیش رفت کا امکان: کیٹلین ڈورنبوس

نیویارک پوسٹ کی صحافی کیٹلین ڈورنبوس نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد کو ترجیح دی ہے اور اگلے 48 گھنٹوں میں اہم پیش رفت کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(اسلام آباد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو کرنے والی نیویارک پوسٹ کی صحافی کیٹلین ڈورنبوس نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کیلئے اسلام آباد کو ترجیح دی ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں اہم پیش رفت کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سماء ٹی وی کے پروگرام ’ریڈ لائن‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیٹلین ڈورنبوس نے کہا کہ ان کا شیڈول کے مطابق واپس جانا طے تھا تاہم انہوں نے صدر ٹرمپ سے رابطہ کر کے افواہوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ابتدائی طور پر واپس آنے کا کہا، تاہم تقریباً 37 منٹ بعد دوبارہ فون کر کے مشورہ دیا کہ وہ اسلام آباد میں ہی رہیں کیونکہ حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔

کیٹلین ڈورنبوس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ ان کی جگہ ہوتے تو اسلام آباد میں ہی قیام کرتے کیونکہ آئندہ 48 گھنٹوں میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی جانب سے دوبارہ فون کال غیر معمولی تھی اور ان کے کیریئر میں پہلی بار ایسا ہوا۔

صحافی نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف بھی کی۔ ان کے مطابق صدر نے کہا کہ مذاکرات ایسے ملک میں ہونے چاہئیں جو اس معاملے میں فعال کردار ادا کر رہا ہو، اسی لیے اسلام آباد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

کیٹلین ڈورنبوس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے واضح طور پر کہا کہ مذاکرات اسلام آباد میں ہی ہوں گے تاہم وہ خود اسلام آباد آنے والے وفد میں شامل نہیں ہوں گے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 اپریل، 2026 کو 04:05 AM

آخری تدوین: 15 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین