وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، شرائط نہ مانیں تو حملے مزید شدت اختیار کریں گے

W
Web Desk
6 مئی، 2026
ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، شرائط نہ مانیں تو حملے مزید شدت اختیار کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے امریکی شرائط قبول نہ کیں تو حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

(واشنگٹن) اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران شرائط مان لیتا ہے تو جاری آپریشن "ایپک فیوری" فوری طور پر ختم کر دیا جائے گا اور خطے میں کشیدگی کم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اس صورت میں آبنائے ہرمزمیں ایران سمیت تمام ممالک کو آزادانہ رسائی فراہم کی جائے گی۔

تاہم امریکی صدر نے خبردار کیا کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکی کارروائیاں مزید سخت ہوں گی۔ انہوں نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے اور عالمی امن کے لیے تہران کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانا ہوگا۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی کے اثرات براہ راست عالمی معیشت پر پڑتے ہیں۔

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی درخواست اور ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیشرفت کے بعد "پروجیکٹ فریڈم" کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، تاہم ایران کے خلاف ناکہ بندی بدستور برقرار رہے گی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا کو ایران کے خلاف کارروائیوں میں "اہم فوجی کامیابی" حاصل ہوئی ہے، جبکہ ایرانی نمائندوں کے ساتھ ایک جامع معاہدے کی جانب پیشرفت جاری ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق دونوں ممالک ایک ممکنہ 14 نکاتی امن منصوبے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 مئی، 2026 کو 01:52 PM

آخری تدوین: 6 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

لیزا کُک کے وکیل کا ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات پر اعتراض، غیر جانب داری پر سوالات
امریکا

لیزا کُک کے وکیل کا ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات پر اعتراض، غیر جانب داری پر سوالات

امریکی فیڈرل ریزرو کی گورنر لیزا کُک کے وکیل نے ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات کے طریقۂ کار اور غیر جانب داری پر اعتراض اٹھا دیا۔ کیس کی سماعت 5 نومبر 2026 کو وائٹ ہاؤس میں مقرر ہے

محمد نعیم اختر14 اکتوبر، 2026
امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت
امریکا

امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت

آرچ بشپ ٹموتھی بروگلیو نے امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سزائے موت کی براہ راست نشریات کے مجوزہ منصوبے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی
امریکا

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی واشنگٹن ڈی سی میں واقع رہائش گاہ پر تلاشی کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کا تعلق امیگریشن دستاویزات سے ہے، تاہم حکام نے تفصیلات جاری نہیں کیں اور کسی جرم کے ثابت ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی

محمد نعیم اختر13 اکتوبر، 2026