وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان نے یو اے ای کو 3 ارب ڈالر واپس کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے،

W
Web Desk
16 اپریل، 2026
پاکستان نے یو اے ای کو 3 ارب ڈالر واپس کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے،
international seerat conference

پاکستان نے یو اے ای کو 3 ارب ڈالر واپس کرنے کی تیاری مکمل کرلی، سعودی عرب سے اضافی ڈپازٹ اور آئی ایم ایف کی قسط سے زرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالر تک بڑھانے کا پلان۔

(اسلام آباد) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 3 ارب ڈالر واپس کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ زرمبادلہ ذخائر کو جون تک 18 ارب ڈالر تک بڑھانے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای کو 2 ارب ڈالر 17 اپریل کو ادا کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ باقی ماندہ ایک ارب ڈالر 23 اپریل کو ادا کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان 45 کروڑ ڈالر کا 30 سالہ پرانا قرض بھی واپس کر چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی اضافی مالی سہولت ملنے سے ادائیگیوں کے بعد پیدا ہونے والا خلا پر ہو جائے گا۔ اس اضافی ڈپازٹ کے بعد پاکستان کے لیے سعودی عرب کے ڈپازٹس کا حجم بڑھ کر 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے موخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ موجودہ ایک ارب ڈالر کی آئل فیسلٹی ختم ہونے کے قریب ہے جبکہ سعودی عرب اس وقت پاکستان کو ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی تیل سہولت فراہم کر رہا ہے۔ رواں مالی سال میں ایک ارب ڈالر کی تیل سہولت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ سے اگلے ماہ ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کا بھی امکان ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف سطح کا معاہدہ ہو چکا ہے اور ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد رقم جاری کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان رواں سال کیپٹل مارکیٹ میں بانڈز بھی جاری کرے گا جبکہ چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے پر بھی کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ کمرشل بینکوں سے قرض لینے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کے پاس سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کے ڈپازٹس موجود ہیں، جن میں سعودی عرب کے 5 ارب، چین کے 4 ارب اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر شامل ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 اپریل، 2026 کو 02:25 PM

آخری تدوین: 16 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026