وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل سواروں اور پبلک ٹرانسپورٹ سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

W
Web Desk
30 اپریل، 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل سواروں اور پبلک ٹرانسپورٹ سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

وزیراعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کی منظوری دے دی، عوامی ریلیف کو اولین ترجیح قرار دیا۔

(اسلام آباد) شہباز شریف نے کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں، پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سفری کرایوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کو روکا جائے اور عوامی ریلیف اقدامات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات میں عام آدمی کیلئے اربوں روپے کا قومی ریلیف پیکج فراہم کیا ہے اور آئندہ بھی جہاں تک ممکن ہوا عوام کو ریلیف دیا جاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت عوامی مشکلات کم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں جلد بہتری آئے گی تاکہ معیشت اور عوامی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 اپریل، 2026 کو 03:47 PM

آخری تدوین: 30 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے: محسن نقوی
پاکستان

دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، جو بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی کوشش کرے گا اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا

Web Desk21 ستمبر، 2026
علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
تازہ ترین

علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بعد عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو بھی 30 روز کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو ڈپٹی کمشنر لاہور کے احکامات پر پولیس کی سفارش کے بعد نقصِ امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا گیا۔ دونوں بہنوں کو جیل منتقل کر دیا گیا

Web Desk21 ستمبر، 2026
ہنگو میں شہید پاک فوج کے 6 جوانوں اور افسروں کی نمازِ جنازہ ادا
تازہ ترین

ہنگو میں شہید پاک فوج کے 6 جوانوں اور افسروں کی نمازِ جنازہ ادا

ہنگو میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، کور کمانڈر پشاور، شہداء کے اہلخانہ اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ شہداء کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے ہیں، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا

Web Desk21 ستمبر، 2026