وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم دبئی روانہ

W
Web Desk
26 اگست، 2026
ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم دبئی روانہ

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دبئی روانہ ہوگئی۔ قومی ٹیم یکم ستمبر کو تھائی لینڈ، 5 ستمبر کو بھارت اور 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف گروپ میچ کھیلے گی

اسلام آباد: ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دبئی روانہ ہوگئی، جہاں قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔

ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان سمیت ایشیا کی خواتین کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا گروپ میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ قومی ٹیم کا سب سے اہم مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ 5 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہے اور شائقین کو پاکستان ویمنز ٹیم سے ایشیا کپ میں بہترین کھیل کی امید ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 اگست، 2026 کو 08:49 AM

آخری تدوین: 26 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
تازہ ترین

ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 2026 کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار۔ پاکستان 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک ہونے والے ایونٹ میں شرکت کرے گا، ٹیم 28 اکتوبر کو روانہ ہوگی

Web Desk9 اکتوبر، 2026
سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان دھننجایا ڈی سلوا مستعفی
تازہ ترین

سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان دھننجایا ڈی سلوا مستعفی

سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان دھننجایا ڈی سلوا نے قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ بطور کھلاڑی قومی ٹیم کے لیے دستیاب رہیں گے۔ سری لنکا کی اگلی ٹیسٹ سیریز پاکستان کے خلاف 9 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

Web Desk8 اکتوبر، 2026
پاکستان سپر لیگ 12 کی تاریخوں کا اعلان، 18 مارچ 2027 سے میلہ سجے گا
تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ 12 کی تاریخوں کا اعلان، 18 مارچ 2027 سے میلہ سجے گا

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 12 کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل 12 کا آغاز 18 مارچ 2027 سے ہوگا اور ایونٹ 2 مئی تک جاری رہے گا۔ مسلسل دوسری مرتبہ 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، جبکہ شیڈول، وینیوز، ٹکٹنگ اور پلیئر آکشن کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی

Web Desk8 اکتوبر، 2026