وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ووڈ برج فیتھ سینٹر کا شمالی ورجینیا میں عظیم اسلامی مرکز قائم کرنے کا اعلان

ووڈ برج فیتھ سینٹر کا شمالی ورجینیا میں عظیم اسلامی مرکز قائم کرنے کا اعلان

ووڈ برج فیتھ نے شمالی ورجینیا میں مسلم کمیونٹی کی دینی، تعلیمی اور سماجی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک جامع مسجد، مدرسہ اور کمیونٹی سینٹر منصوبے کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

ووڈ برج فیتھ نے شمالی ورجینیا میں مسلم کمیونٹی کی دینی، تعلیمی اور سماجی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک جامع مسجد، مدرسہ اور کمیونٹی سینٹر منصوبے کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

منصوبے سے متعلق منعقدہ تقریب میں کمیونٹی کے معروف کاروباری شخصیات، مذہبی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب میں معروف بزنس مین ساجد تارڑ الکرم مسجد کے روحِ رواں مولانا طارق جامی، مولانا ابراہیم اور امام مشاق احمد نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے اس منصوبے کو مسلم کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

مولانا ابراہیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ جیسے معاشرے میں بچوں کی دینی اور اخلاقی تربیت کے لیے ایسے اداروں کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل تیزی سے اسلامی اقدار سے دور ہو رہی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی شخصیت کی تعمیر کر سکیں۔

تقریب کے مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ میں مسلم نوجوان کئی سماجی اور اخلاقی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ فرقہ واریت اور باہمی اختلافات بھی مسلم کمیونٹی کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایک ایسے متحدہ دینی ادارے کی ضرورت ہے جہاں تمام مسالک اور طبقات سے بالاتر ہو کر بچوں کی تعلیم و تربیت کی جا سکے۔

ساجد تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان اپنی اسلامی شناخت اور اقدار کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دنیا میں دو حفاظِ قرآن شخصیات سے خصوصی طور پر متاثر ہوئے ہیں، جن میں رجب طیب اردوان اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کی ایک بڑی وجہ فرقہ واریت اور باہمی اختلافات ہیں، جنہیں اتحاد اور مشترکہ دینی کوششوں کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔

ادارے کے منتظمین کے مطابق مسجد کے قیام کو سات سال مکمل ہو چکے ہیں اور اس دوران بچوں کی دینی و اخلاقی تعلیم و تربیت کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔

ووڈ برج فیتھ نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عظیم منصوبے کی تکمیل کے لیے مالی تعاون اور عطیات فراہم کریں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط اور مستقل اسلامی و تعلیمی مرکز قائم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 17 مئی، 2026 کو 03:57 AM

آخری تدوین: 17 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نیوز ویک میں مضمون، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی الزامات مسترد
تازہ ترین

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نیوز ویک میں مضمون، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی الزامات مسترد

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے نیوز ویک میں مضمون لکھ کر سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی الزامات کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور مؤثر اور قانونی طور پر نافذ العمل ہے، یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں

Web Desk29 اگست، 2026
ٹرمپ کا وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل معاہدے کا اعلان، 65 ارب بیرل ذخائر پر اکثریتی کنٹرول کا دعویٰ
امریکا

ٹرمپ کا وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل معاہدے کا اعلان، 65 ارب بیرل ذخائر پر اکثریتی کنٹرول کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل معاہدے کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے تحت 65 ارب بیرل سے زائد تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کیا گیا، جبکہ وینزویلا کی تیل صنعت میں 100 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری اور 17 اہم تیل شعبوں کی ترقی کا منصوبہ بھی سامنے آیا ہے

Web Desk29 اگست، 2026
ٹرمپ کا نہر اونٹاریو کا نام بدل کر ’’نہر امریکا‘‘ رکھنے کا حکم
امریکا

ٹرمپ کا نہر اونٹاریو کا نام بدل کر ’’نہر امریکا‘‘ رکھنے کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہر اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے ’’نہر امریکا‘‘ رکھنے کا حکم دے دیا۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی اور نیویارک کی گورنر کا سخت ردعمل

Web Desk28 اگست، 2026