وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

لاہور سیشن عدالت کا فیصلہ: میشا شفیع کو علی ظفر کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

W
Web Desk
31 مارچ، 2026
لاہور سیشن عدالت کا فیصلہ: میشا شفیع کو علی ظفر کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

عدالت نے قرار دیا کہ میشا شفیع اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہیں، 8 سال بعد ہتکِ عزت کیس کا فیصلہ سنادیا گیا

لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر ہتکِ عزت کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اصف حیات نے علی ظفر کے ہتکِ عزت دعوے پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پیش کیے گئے شواہد کے مطابق میشا شفیع اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہیں۔

علی ظفر نے 2018 میں میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ میشا شفیع نے جھوٹے الزامات لگا کر ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔ علی ظفر کی جانب سے عدالت سے 100 کروڑ روپے ہرجانے کی درخواست کی گئی تھی۔

یہ کیس تقریباً آٹھ سال تک زیر سماعت رہا، جس دوران علی ظفر، میشا شفیع سمیت دیگر گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے اور وکلا نے تفصیلی جرح کی۔ شواہد مکمل ہونے کے بعد بھی فریقین کے وکلا کی جانب سے کئی ماہ تک دلائل دیے جاتے رہے، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

عدالت نے آج محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

علی ظفر کے وکیل عمر طارق گل نے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع کا مؤقف تھا کہ انہوں نے عوامی مفاد میں آواز اٹھائی، تاہم عدالت نے آج اس مؤقف کو درست قرار نہیں دیا اور علی ظفر کے حق میں فیصلہ سنایا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 31 مارچ، 2026 کو 07:05 PM

آخری تدوین: 31 مارچ، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کا جائزہ
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کا جائزہ

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔ انہیں پی او ایف کے آپریشنز، پیداواری صلاحیتوں، برآمدی امکانات اور کارپوریٹائزیشن پر بریفنگ دی گئی، جبکہ دو نئے صنعتی پلانٹس کی تنصیب اور رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا

Web Desk29 اگست، 2026
سانحہ پمز تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، غیر معیاری سہولیات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش
پاکستان

سانحہ پمز تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، غیر معیاری سہولیات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں واقعے کی وجوہات، ذمہ داروں کے تعین، غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی اور پمز ہسپتال کی ناکافی و غیر معیاری سہولیات پر اہم سفارشات شامل ہیں

Web Desk29 اگست، 2026
پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، مشرق وسطیٰ، سندھ طاس معاہدے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk28 اگست، 2026