وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران معاہدہ: ٹرمپ نے مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ممالک کو بھیج دیا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

W
Web Desk
29 مئی، 2026
ایران معاہدہ: ٹرمپ نے مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ممالک کو بھیج دیا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کا مسودہ اسرائیل اور اتحادی ممالک کو بھجوا دیا ہے، جس میں آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران کے منجمد اثاثوں تک رسائی کی شقیں شامل ہیں

(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ممالک کو بھجوا دیا ہے۔ یہ دعویٰ ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجوزہ معاہدے میں اہم علاقائی اور اقتصادی نکات شامل کیے گئے ہیں، جن میں آبنائے ہرمز کو کھولنے اور امریکی ناکہ بندی ختم کرنے سے متعلق شقیں بھی شامل ہیں۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ مفاہمت کی یادداشت کے تحت ایران کو اپنے 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں تک رسائی دی جا سکتی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کو 30 روز کے اندر جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چین اس معاہدے کی حتمی توثیق اقوام متحدہ سے کروانے کا خواہاں ہے تاکہ معاہدے کو بین الاقوامی قانونی حیثیت حاصل ہو سکے۔

دوسری جانب اس حوالے سے نہ تو امریکہ اور نہ ہی ایران کی جانب سے باضابطہ طور پر کسی معاہدے کی تفصیلات کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں نے عالمی توجہ حاصل کر لی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اس کے مشرق وسطیٰ کی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 مئی، 2026 کو 04:00 AM

آخری تدوین: 29 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی
امریکا

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی

امریکا نے ویزا قوانین مزید سخت کرتے ہوئے 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ کی نئی شرط عائد کر دی۔ نیا قانون 3 اگست سے نافذ ہوگا اور B-1 و B-2 ویزا درخواست گزار اس سے متاثر ہوں گے

Web Desk2 اگست، 2026
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی
امریکا

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

امریکا نے کویت، سعودی عرب، قطر، بحرین، مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے شہریوں کو بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث انخلا پر غور کرنے یا فوری روانگی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

Web Desk2 اگست، 2026
ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر مجوزہ حملہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران کے ساتھ جلد معاہدہ ہو گیا تو فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی

Web Desk2 اگست، 2026