وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بوشہر میں امریکی طیارہ گرانے کا دعویٰ، امریکا کی تردید؛ آبنائے ہرمز میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی

W
Web Desk
29 مئی، 2026
بوشہر میں امریکی طیارہ گرانے کا دعویٰ، امریکا کی تردید؛ آبنائے ہرمز میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی
international seerat conference

پاسداران انقلاب نے بوشہر میں امریکی طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکی حکام نے اس کی تردید کردی۔ آبنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی، میزائل فائرنگ، ڈرون حملوں اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر عالمی تشویش بڑھ گئی

مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں پاسداران انقلاب نے ایرانی شہر بوشہر میں امریکی طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم امریکی سینٹ کام نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔

امریکی حکام کے مطابق بوشہر میں کوئی امریکی طیارہ نہیں گرایا گیا۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی اور علاقائی اتحادی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور خطے میں اپنی افواج اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز ایک مرتبہ پھر کشیدگی کا مرکز بن گیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جہازوں کو وارننگ دینے کیلئے میزائل فائر کیے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی ساحلی شہربندرعباس پر بھی بمباری کی گئی تھی۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے بندرعباس میں ایک فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا، جسے امریکی اور تجارتی بحری جہازوں کیلئے خطرہ قرار دیا گیا۔ امریکی مؤقف کے مطابق ان حملوں کا مقصد امریکی افواج اور آبنائے ہرمز میں موجود تجارتی جہازوں کو لاحق خطرات کا خاتمہ تھا۔

امریکا نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے چار ڈرونز ایک امریکی تجارتی جہاز کی طرف روانہ کیے گئے، تاہم امریکی افواج نے تمام ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

ادھر ایرانی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک امریکی آئل ٹینکر کو آبنائے ہرمز عبور کرنے سے روک دیا اور اسے واپس جانے پر مجبور کیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی یہ کشیدگی عالمی توانائی منڈیوں اور بین الاقوامی بحری تجارت کیلئے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی محاذ آرائی نے عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 مئی، 2026 کو 04:32 AM

آخری تدوین: 29 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026