وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

حکومتی قرضوں میں اضافہ، ہر پاکستانی شہری 3 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد کا مقروض

W
Web Desk
2 اپریل، 2026
حکومتی قرضوں میں اضافہ، ہر پاکستانی شہری 3 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد کا مقروض
international seerat conference

پاکستان کا مجموعی قرض 81 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا، سینیٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور میں انکشاف

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان پر مجموعی قرض 81 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے بعد ہر پاکستانی شہری اوسطاً 3 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد کا مقروض ہو گیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں آئی ایم ایف سمیت بیرونی اور مقامی قرضوں کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پر مجموعی قرض کا حجم 81 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ حکام کے مطابق مجموعی قرض میں سے 26 ہزار ارب روپے بیرونی قرض جبکہ 55 ہزار ارب روپے مقامی قرضوں پر مشتمل ہیں۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ملک کی تقریباً 25 کروڑ آبادی کے حساب سے فی کس قرض کا بوجھ تقریباً 3 لاکھ 25 ہزار روپے بنتا ہے، جو ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔

اجلاس کے دوران قرضوں کے بڑھتے حجم اور اس کے معیشت پر ممکنہ اثرات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام سے قرضوں کے مؤثر انتظام اور مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کر لی۔

کمیٹی اراکین نے زور دیا کہ قرضوں میں کمی اور معاشی استحکام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اپریل، 2026 کو 01:31 PM

آخری تدوین: 2 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

Web Desk14 ستمبر، 2026
سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا
تازہ ترین

سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا

حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ 2، 3 ویلر اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے سبسڈی، رجسٹریشن کا طریقہ، 9771 پر REG اور TOK ایس ایم ایس کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

Web Desk14 ستمبر، 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کو اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں۔ وزرائے اعلیٰ کو سرکاری مشینری احتجاج میں استعمال نہ ہونے دینے اور سرکاری افسران کو زبردستی احتجاج میں شامل کرنے سے روکنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

Web Desk14 ستمبر، 2026