وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

W
Web Desk
2 اپریل، 2026
پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
international seerat conference

اعظم خان کی دھواں دار 74 رنز کی اننگز، کراچی کنگز نے 198 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے 198 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کر لیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے اعظم خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ کپتان ڈیوڈ وارنر نے 50 رنز بنائے جبکہ سلمان علی آغا 29 اور محمد وسیم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ معین علی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ خوشدل شاہ 5 اور عباس آفریدی 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر اور نسیم شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل نے 65 اور سیم بلنگز نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان محمد رضوان 21، کامران غلام 10 اور یاسر خان 8 رنز بنا سکے جبکہ عبداللہ فضل 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ خوشدل شاہ نے 2 اور عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی اس فتح میں اعظم خان کی جارحانہ بیٹنگ فیصلہ کن ثابت ہوئی، جس پر انہیں میچ کا نمایاں کھلاڑی قرار دیا گیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اپریل، 2026 کو 07:30 PM

آخری تدوین: 2 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

Web Desk14 ستمبر، 2026
سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا
تازہ ترین

سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا

حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ 2، 3 ویلر اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے سبسڈی، رجسٹریشن کا طریقہ، 9771 پر REG اور TOK ایس ایم ایس کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

Web Desk14 ستمبر، 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کو اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں۔ وزرائے اعلیٰ کو سرکاری مشینری احتجاج میں استعمال نہ ہونے دینے اور سرکاری افسران کو زبردستی احتجاج میں شامل کرنے سے روکنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

Web Desk14 ستمبر، 2026