وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کے پاس 48 گھنٹے، معاہدہ کرے یا آبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ سخت کارروائی ہوگی: ٹرمپ

W
Web Desk
4 اپریل، 2026
ایران کے پاس 48 گھنٹے، معاہدہ کرے یا آبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ سخت کارروائی ہوگی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے صرف 48 گھنٹے باقی ہیں، بصورت دیگر ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(واشنگٹن ) امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو پہلے 10 دن کی مہلت دی گئی تھی تاکہ وہ معاہدہ کرے یا آبنائے ہرمز کھول دے، تاہم اب یہ وقت ختم ہونے والا ہے اور صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر اس مدت میں معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر "قیامت ٹوٹ پڑے گی" اور امریکا سخت کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور بیان میں کہا کہ امریکی ایف-16 طیارے کی تباہی سے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال جنگی نوعیت کی ہے اور جنگی حالات میں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ لاپتا عملے کے رکن کو نقصان پہنچنے کی صورت میں امریکا کیا ردعمل دے گا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکا صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے میں صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اپریل، 2026 کو 02:49 PM

آخری تدوین: 4 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی
امریکا

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی

امریکا نے ویزا قوانین مزید سخت کرتے ہوئے 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ کی نئی شرط عائد کر دی۔ نیا قانون 3 اگست سے نافذ ہوگا اور B-1 و B-2 ویزا درخواست گزار اس سے متاثر ہوں گے

Web Desk2 اگست، 2026
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی
امریکا

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

امریکا نے کویت، سعودی عرب، قطر، بحرین، مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے شہریوں کو بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث انخلا پر غور کرنے یا فوری روانگی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

Web Desk2 اگست، 2026
ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر مجوزہ حملہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران کے ساتھ جلد معاہدہ ہو گیا تو فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی

Web Desk2 اگست، 2026