وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان کا ابھرتا آٹو سیکٹر عالمی کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

W
Web Desk
5 اپریل، 2026
پاکستان کا ابھرتا آٹو سیکٹر عالمی کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

پاکستان کا آٹو سیکٹر تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، الیکٹرک وہیکل (ای وی) کی بڑھتی ہوئی مانگ اور حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک کی آٹو انڈسٹری میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

(اسلام آباد)معروف الیکٹرک وہیکل کمپنی بی وائی ڈی کی شمولیت کے بعد پاکستان کی آٹو انڈسٹری مزید مضبوط ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے ملک میں جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی، مقامی مینوفیکچرنگ اور ماحول دوست گاڑیوں کے فروغ کو تقویت ملے گی۔

اسی سلسلے میں لکی موٹر کارپوریشن نے چین کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی گوانگژو آٹوموبائل گروپ (جی اے سی) کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کر لی ہے، جسے پاکستان کے آٹو سیکٹر کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان میں جدید گاڑیوں اور الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر توجہ دی جائے گی۔

فورچون 500 میں شامل جی اے سی گروپ کی پاکستان میں شمولیت اس بات کی عکاس ہے کہ عالمی کمپنیاں پاکستان کی آٹو مارکیٹ پر اعتماد کر رہی ہیں۔ کمپنی نے پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی اور باصلاحیت مارکیٹ قرار دیتے ہوئے یہاں طویل مدتی سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شراکت داری سے نہ صرف الیکٹرک موبیلٹی کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی صنعت کو تقویت، روزگار کے نئے مواقع اور معیشت میں بہتری بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب مختلف غیر ملکی آٹو کمپنیوں کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اس بات کا اشارہ ہے کہ مستقبل میں پاکستان کا آٹو سیکٹر مزید ترقی کرے گا اور خطے میں ایک اہم مارکیٹ کے طور پر ابھرے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 اپریل، 2026 کو 05:28 AM

آخری تدوین: 5 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا، اسحاق ڈار
پاکستان

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، لیکن کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا

Web Desk12 اکتوبر، 2026
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک
پاکستان

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے

Web Desk12 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند، میٹرک کے امتحانات ملتوی
پاکستان

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند، میٹرک کے امتحانات ملتوی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے، جبکہ بنوں تعلیمی بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات دوم کے تمام پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں

Web Desk12 اکتوبر، 2026