وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ایران دباؤ یا دھمکیوں کے آگے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان

W
Web Desk
19 مئی، 2026
ایران دباؤ یا دھمکیوں کے آگے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی دباؤ یا دھمکی کے سامنے نہیں جھکے گا اور اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گا

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ دشمن ایران کو مختصر وقت میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد اب ایرانی عوام اور حکام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی دباؤ سے ایران خوفزدہ نہیں ہوگا اور ملک اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے گا۔ ایرانی صدر کے مطابق امریکا نے جنگ مسلط کرکے بھی دیکھ لیا لیکن اسے ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا کہ اب ایران کے اندر تقسیم پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، تاہم ایرانی قوم متحد ہے اور اپنی قیادت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

ایرانی صدر نے امریکا اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے دعویدار ممالک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر خاموش ہیں۔ انہوں نے غزہ کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کا رویہ دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت تک مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آئے گا جب تک اس کے بنیادی مطالبات، خصوصاً بحری ناکہ بندی کے خاتمے سے متعلق شرائط، تسلیم نہیں کی جاتیں۔

مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ تہران واشنگٹن کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 مئی، 2026 کو 05:31 AM

آخری تدوین: 19 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

غیر قانونی حملوں کے خلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: صدر اردگان
تازہ ترین

غیر قانونی حملوں کے خلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: صدر اردگان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے ریاض ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے عمرہ زائرین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکیہ غیر قانونی حملوں کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے

Web Desk13 اکتوبر، 2026
امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ
تازہ ترین

امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ

ایرانی رہنما محسن رضائی کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے ایران کی سات شرائط میں سے بعض تسلیم کرلی ہیں، تاہم اہم مطالبات پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ آبنائے ہرمز کھولنے اور تیل کی ترسیل سے متعلق مذاکرات جاری ہیں

Web Desk12 اکتوبر، 2026
سمندری طوفان سائمن کی شدت میں اضافہ، میکسیکو کے 28 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ
تازہ ترین

سمندری طوفان سائمن کی شدت میں اضافہ، میکسیکو کے 28 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

سمندری طوفان سائمن کیٹیگری 4 میں داخل ہوگیا، میکسیکو کے 28 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ساحلی علاقوں میں امدادی ٹیمیں تعینات، شدید ہواؤں، طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خدشہ ہے

Web Desk12 اکتوبر، 2026