وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سرگودھا: 7 سالہ بچی کے قتل کا مرکزی ملزم سی ٹی ڈی مقابلے میں ہلاک

W
Web Desk
24 جون، 2026
 سرگودھا: 7 سالہ بچی کے قتل کا مرکزی ملزم سی ٹی ڈی مقابلے میں ہلاک

سرگودھا میں 7 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مرکزی ملزم ارسلان مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ دیگر 3 ملزمان ریمانڈ پر پولیس حراست میں ہیں

(سرگودھا) پنجاب کے ضلع سرگودھا میں 7 سالہ معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کرنے والا مرکزی ملزم ارسلان انسدادِ دہشت گردی محکمے (CTD/CCD) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں مارا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی سی ڈی کی ٹیم مرکزی ملزم ارسلان کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی۔ جھال چکیاں 3 پلی کے قریب ملزم کے مسلح ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی اور اپنے ساتھی کو چھڑانے کی کوشش کی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی فائرنگ کے جواب میں سی سی ڈی ٹیم نے بھی پوزیشن سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں مرکزی ملزم ارسلان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے مسلح ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 جون، 2026 کو 12:07 PM

آخری تدوین: 24 جون، 2026

متعلقہ مضامین

شی جن پنگ کا امریکا اور ایران سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپسی کا مطالبہ
امریکا

شی جن پنگ کا امریکا اور ایران سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپسی کا مطالبہ

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں امریکا اور ایران پر مذاکرات کی طرف واپسی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بنیاد پر جامع معاہدے پر زور دیا

Web Desk25 ستمبر، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، علاقائی کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری پر زور
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، علاقائی کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری پر زور

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی نیویارک میں ملاقات، پاک ایران تعلقات، علاقائی صورتحال، کشیدگی میں کمی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت سمیت اہم امور پر گفتگوکی

Web Desk25 ستمبر، 2026
پنو کا دعویٰ: 2047 تک بھارت نو ٹکڑوں میں بٹ جائے گا
امریکا

پنو کا دعویٰ: 2047 تک بھارت نو ٹکڑوں میں بٹ جائے گا

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنو نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت 2047 تک نو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں پنو نے سکھ ریفرنڈم، خالصتان تحریک، بھارت پر دہشت گردی کے الزامات اور مبینہ قتل کی سازش سے متعلق امریکی مقدمے پر بھی گفتگو کی

محمد نعیم اختر24 ستمبر، 2026