وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے امریکا جنگ سے گریز کرے: عباس عراقچی

W
Web Desk
5 مئی، 2026
پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے  امریکا جنگ سے گریز کرے: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے، جبکہ امریکا کو ایک بار پھر جنگ میں پھنسنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے باعث جاری مذاکرات میں مثبت پیشرفت دیکھنے میں آ رہی ہے، جسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے حالیہ واقعات نے یہ واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی سیاسی بحران کا حل فوجی کارروائی نہیں ہوتا۔ انہوں نے امریکا کو خبردار کیا کہ وہ کسی کے بہکاوے میں آ کر دوبارہ جنگ کے دلدل میں نہ پھنسے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا کو ان عناصر سے محتاط رہنا چاہیے جو اسے ایک بار پھر تنازع میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کو بھی احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ "پراجیکٹ فریڈم" دراصل "پراجیکٹ ڈیڈلاک" ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے دو سویلین کشتیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔ اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں، جبکہ سفارتی سطح پر کوششیں تیز ہو گئی ہیں تاکہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 مئی، 2026 کو 06:10 AM

آخری تدوین: 5 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

اوٹاوا میں پاکستانی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش جاری
تازہ ترین

اوٹاوا میں پاکستانی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش جاری

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام معروف خطاط فنکارہ عائشہ کمال کے فن پاروں کی تین روزہ نمائش جاری ہے۔ یومِ اقبال 2026 کے موقع پر افتتاحی تقریب میں کینیڈین ارکانِ پارلیمنٹ، سفارت کاروں اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی

Web Desk11 نومبر، 2026
ایران افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر نہیں جانے دے گا، محسن رضائی
تازہ ترین

ایران افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر نہیں جانے دے گا، محسن رضائی

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو اس کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران کا دوٹوک اعلان، لبنان سمیت مغربی ایشیا کے تمام محاذوں پر جنگ کا مکمل خاتمہ جنگ بندی کی بنیادی شرط قرار

Web Desk11 نومبر، 2026
اسرائیل میں نئی پارلیمنٹ کا حلف، نیتن یاہو اکثریت سے محروم، نئی حکومت کی تشکیل مشکل
تازہ ترین

اسرائیل میں نئی پارلیمنٹ کا حلف، نیتن یاہو اکثریت سے محروم، نئی حکومت کی تشکیل مشکل

اسرائیل میں عام انتخابات کے بعد نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، تاہم کوئی بھی سیاسی اتحاد واضح اکثریت حاصل نہ کرسکا۔ صدر اسحاق ہرزوگ نے گادی آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپ دی

Web Desk11 نومبر، 2026