وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر ایران میں عام تعطیل اور یومِ سوگ کا اعلان

W
Web Desk
1 جولائی، 2026
علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر ایران میں عام تعطیل اور یومِ سوگ کا اعلان

ایرانی حکومت نے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل اور یومِ سوگ کا اعلان کر دیا۔ نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات 4 سے 9 جولائی تک مختلف شہروں میں منعقد ہوں گی

(تہران) ایرانی حکومت نے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق اس تعطیل کا مقصد دارالحکومت تہران میں آخری رسومات میں شرکت کرنے والے سوگواروں کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کو آسان بنانا ہے۔

حکومتی اعلان کے مطابق ملک بھر میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا، جبکہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات 4 سے 9 جولائی کے دوران تہران، قم اور مشہد میں مرحلہ وار منعقد ہوں گی۔ تدفین مشہد میں واقع امام رضاؑ کے روضے کے احاطے میں 9 جولائی کو کی جائے گی۔

سرکاری شیڈول کے مطابق 4 اور 5 جولائی کو تہران میں عوامی دیدار اور تعزیتی تقریبات ہوں گی، 6 جولائی کو تہران میں جنازے کا مرکزی جلوس نکالا جائے گا، 7 جولائی کو قم میں مذہبی تقریبات منعقد ہوں گی، جبکہ آخری تدفینی مراسم 9 جولائی کو مشہد میں انجام دیے جائیں گے۔

ایرانی ذرائع کے مطابق عراق کے مقدس شہروں بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی تعزیتی اجتماعات اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جن میں بڑی تعداد میں عزاداروں کی شرکت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی سرکاری مؤقف کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری 2026 کو ایران پر مشترکہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی تدفین جنگی حالات کے باعث مؤخر کر دی گئی تھی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 جولائی، 2026 کو 03:27 PM

آخری تدوین: 1 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی حکومت کی شمولیت کے ’کچھ ثبوت‘ موجود ہیں، کینیڈین وزیر اعظم
تازہ ترین

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی حکومت کی شمولیت کے ’کچھ ثبوت‘ موجود ہیں، کینیڈین وزیر اعظم

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے حوالے سے کچھ شواہد موجود ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کارنی نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، جبکہ سکھ فار جسٹس کے گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان کو سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مؤقف کی تائید قرار دیا

محمد نعیم اختر30 ستمبر، 2026
محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ
پاکستان

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو سائبر کرائم انکوائری کے سلسلے میں این سی سی آئی اے لاہور نے دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے

Web Desk30 ستمبر، 2026
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
تازہ ترین

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے گئے۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی

Web Desk30 ستمبر، 2026