وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر کے پروٹیکشن سکواڈ پر حملہ ناکام، دہشت گرد فرار

W
Web Desk
11 ستمبر، 2026
 بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر کے پروٹیکشن سکواڈ پر حملہ ناکام، دہشت گرد فرار
international seerat conference

بلوچستان کے ضلع تمپ میں سکیورٹی فورسز نے ڈپٹی کمشنر کے پروٹیکشن سکواڈ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران حملہ آور گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے، متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

تمپ: بلوچستان کے مکران ڈویژن کے ضلع تمپ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تمپ کے پروٹیکشن سکواڈ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنر تمپ کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور پروٹیکشن سکواڈ کے اہلکاروں کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر تمپ کے پروٹیکشن سکواڈ میں شامل تمام اہلکاروں کو محفوظ طریقے سے حملے سے نکال لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گرد اپنی گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں حملہ آوروں کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کارروائی اور نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 ستمبر، 2026 کو 04:30 AM

آخری تدوین: 11 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کینسر کے باعث لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ محمود بشیر ورک 5 مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور وفاقی وزیر قانون و انصاف بھی رہ چکے تھے

Web Desk12 ستمبر، 2026
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم، پنجاب کے میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ نکالنے سے روک دیا
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم، پنجاب کے میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ نکالنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ کو نکالنے اور ان کے امتحانات منسوخ کرنے سے روک دیا۔ جسٹس خالد اسحاق نے افغان میڈیکل طلبہ کے کیس میں اہم ریمارکس دیے اور مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Web Desk11 ستمبر، 2026
محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر
پاکستان

محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے محسن نقوی سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رابطے کی تفصیلات نہیں بتائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا فیصلہ عمران خان کریں گے اور سیاسی حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات ضروری ہیں

Web Desk11 ستمبر، 2026