وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

لاہور: عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار

W
Web Desk
19 جولائی، 2026
لاہور: عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب مبینہ ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو اسلحے سمیت حراست میں لیا گیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں پیش آیا، جہاں ملزم نے اپنی گاڑی سے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کے بعد مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر کر رہے تھے کہ ایک گاڑی نے بائیں جانب سے انہیں کراس کیا، جس کے بعد نوجوان نے پانچ فائر کیے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد انہوں نے مذکورہ گاڑی کا تعاقب کیا اور راستے میں موجود پولیس ناکے کو فوری اطلاع دی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ ابتدائی طور پر ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ فائرنگ انہیں نشانہ بنانے کے لیے کی گئی تھی، بلکہ ملزم نے ہوائی فائرنگ کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم سے اسلحے اور واقعے کے محرکات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 جولائی، 2026 کو 01:00 PM

آخری تدوین: 19 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

  نارووال مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا، بھارتی بیان جھوٹا ہے: دفتر خارجہ
تازہ ترین

نارووال مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا، بھارتی بیان جھوٹا ہے: دفتر خارجہ

پاکستانی دفتر خارجہ نے نارووال کے اڈا سراج میں مندر سے متعلق بھارتی بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مندر 21 جولائی 2026 کو طوفانی بارش کے باعث متاثر ہوا، بحالی کے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں

Web Desk4 ستمبر، 2026
 قومی اسمبلی کو خبردار کرتے ہیں، سندھ کو ٹکڑے کرنے کی بات بھی نہ کرنا: مراد علی شاہ
تازہ ترین

قومی اسمبلی کو خبردار کرتے ہیں، سندھ کو ٹکڑے کرنے کی بات بھی نہ کرنا: مراد علی شاہ

سندھ اسمبلی میں صوبے کی تقسیم کے مطالبات مسترد، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کی وحدت پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے قومی اسمبلی کو خبردار کیا۔ سعید غنی نے کہا سندھ کی تقسیم ہوئی تو سیاست اور وزارت چھوڑ دیں گے

Web Desk3 ستمبر، 2026
وزیراعظم سے پمز میں نومولود کو بچانے والی نرس کی ملاقات، ایک کروڑ روپے انعام اور تمغہ خدمت کا اعلان
پاکستان

وزیراعظم سے پمز میں نومولود کو بچانے والی نرس کی ملاقات، ایک کروڑ روپے انعام اور تمغہ خدمت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے پمز آتشزدگی واقعے میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر نومولود کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کو قوم کا فخر قرار دیتے ہوئے ایک کروڑ روپے انعام اور 23 مارچ کو تمغہ خدمت دینے کا اعلان کردیا

Web Desk3 ستمبر، 2026