وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پرتشدد جتھے نے انتخابات متنازع بنانے کی کوشش کی، کشمیر کاز کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے: عطا تارڑ

W
Web Desk
29 جولائی، 2026
پرتشدد جتھے نے انتخابات متنازع بنانے کی کوشش کی، کشمیر کاز کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے: عطا تارڑ
international seerat conference

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پرامن اور شفاف انتخابات ہوئے، جبکہ ایک پرتشدد جتھے نے انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی اور کشمیر کاز کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا

راولاکوٹ: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں پرامن، شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا، تاہم ایک پرتشدد جتھے نے انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کی، جسے کشمیری عوام نے مسترد کر دیا۔

راولاکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، آئی پی پی سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا، جبکہ کشمیری عوام نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈال کر جمہوری عمل پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ صرف راولاکوٹ میں تقریباً چھ لاکھ ووٹ کاسٹ ہوئے اور انتخابی عمل آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو پرامن اور شفاف انتخابات ہضم نہیں ہوئے، جس کے باعث ایک پرتشدد جتھے نے آزاد کشمیر کے امن، ترقی اور پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ متعلقہ عناصر سے ممنوعہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ان کے مطابق حکومت پہلے ہی واضح کر چکی تھی کہ یہ کوئی پرامن احتجاج نہیں بلکہ ایک منظم پرتشدد گروہ ہے، جو مبینہ طور پر بیرونی ایجنڈے اور بھارتی فنڈنگ کے تحت سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کا اصل چہرہ عوام اور دنیا کے سامنے آ چکا ہے، جبکہ حکومت کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے یا عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت پاکستان ہر معاملے میں آزاد کشمیر کی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے یا تشدد پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام ان عناصر کے مقاصد سے بخوبی آگاہ ہیں جو کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، تاہم حکومت کسی بھی صورت کشمیر کاز کو نقصان نہیں پہنچنے دے گی اور ایسے عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 جولائی، 2026 کو 03:28 AM

آخری تدوین: 29 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین