وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آزاد کشمیر: تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سے کاروبار بحال کرنے کا اعلان، معمولات زندگی بحال ہونا شروع

W
Web Desk
27 جون، 2026
آزاد کشمیر: تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سے کاروبار بحال کرنے کا اعلان، معمولات زندگی بحال ہونا شروع

آزاد کشمیر کے تاجر اور ٹرانسپورٹ رہنماؤں نے 29 جون سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بحال رکھنے کا اعلان کر دیا۔ مظفرآباد، میرپور، بھمبر اور نیلم سمیت مختلف علاقوں میں معمولات زندگی بتدریج بحال ہونے لگے ہیں

آزاد کشمیر کے تاجر اور ٹرانسپورٹ رہنماؤں نے 29 جون سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ سروس مکمل طور پر بحال رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مظفرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر اور ٹرانسپورٹ رہنماؤں نے کہا کہ جب تک عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار نہیں دی گئی تھی، وہ اس کے ساتھ تھے، تاہم موجودہ صورتحال میں وہ اس کی حمایت نہیں کرتے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج، پاکستان کے عوام اور حکومت کے خلاف کسی بھی سرگرمی کا حصہ نہیں بن سکتے، کیونکہ مشکل وقت میں ملنے والے تعاون کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے راولاکوٹ میں جاری سرگرمیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہاں موجود عناصر ان کی نمائندگی نہیں کرتے۔ ان کے مطابق 12 نشستوں کا معاملہ آئینی نوعیت کا ہے اور یہ تاجروں کا مسئلہ کبھی نہیں رہا۔

تاجر رہنماؤں نے عوامی ایکشن کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ موجودہ صورتحال پر نظرثانی کرتے ہوئے مذاکرات اور قانون کے دائرے میں واپس آئیں تاکہ خطے میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہو سکیں۔

تاجر رہنما گوہر کشمیری نے اعلان کیا کہ 29 جون سے آزاد کشمیر بھر کے تمام تاجر اپنی دکانیں کھولیں گے اور معمول کے مطابق کاروبار جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی بتدریج بحال ہو رہے ہیں۔ مظفرآباد میں میڈیکل اسٹورز، سبزی و فروٹ کی دکانیں اور بیکریاں کھلی ہوئی ہیں، جبکہ میرپور، بھمبر اور ضلع نیلم کے علاقے آٹھ مقام میں بھی کاروباری مراکز جزوی طور پر کھل گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ شہریوں کو پرامن ماحول برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 جون، 2026 کو 02:36 PM

آخری تدوین: 27 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی معاونت، مشترکہ دفاع اور معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ نیویارک میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات میں بھی اجلاس کی تیاریوں اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk25 ستمبر، 2026
غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
تازہ ترین

غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں فوجی چوکی کے اندر ڈرون گر کر تباہ ہونے کے بعد دھماکا، اسرائیلی فوج کے مطابق 2 فوجی ہلاک ہوگئے

Web Desk25 ستمبر، 2026
فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں: ایرانی صدر
تازہ ترین

فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ مسائل بات چیت سے حل ہوسکتے ہیں تو جنگ کی ضرورت نہیں، ایران اسلام آباد مفاہمی یادداشت کے تحت آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے

Web Desk25 ستمبر، 2026