وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف، گوتریس کی شہباز شریف سے ملاقات

W
Web Desk
25 ستمبر، 2026
اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف، گوتریس کی شہباز شریف سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، عالمی امن، فلسطین، افغانستان اور اسلاموفوبیا سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر گفتگو ہوئی

نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، جس میں عالمی امن و سلامتی، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، فلسطین، افغانستان اور اسلاموفوبیا سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں سے پاکستان کی وابستگی کا بھی اعادہ کیا اور سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت کو سراہتے ہوئے انسانیت کی بہتری اور اقوام متحدہ کے منشور کی پاسداری کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مشرق وسطیٰ اور فلسطین کی صورتحال پر گفتگو

ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم علاقائی امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی حمایت بھی دہرائی۔

اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پر تشویش

وزیراعظم نے ملاقات کے دوران اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان، خصوصاً پاکستان کے قریبی ہمسایہ خطے میں پیش آنے والے واقعات سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے مؤثر عالمی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور اس حوالے سے بین الاقوامی سطح پر عملی کوششیں بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی۔

افغانستان اور دہشت گردی کی صورتحال

دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال اور افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی میں اضافے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں اور دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت پر بھی بات چیت کی گئی۔

گوتریس کا پاکستان کی خدمات کا اعتراف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائدانہ کردار اور مؤثر آواز کو سراہا۔

انہوں نے تنازعات کے پرامن حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی امن کے لیے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکالمے، سفارت کاری اور کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 ستمبر، 2026 کو 06:21 AM

آخری تدوین: 25 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

امن اور خوشحالی کے لیے تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے: اسحاق ڈار
پاکستان

امن اور خوشحالی کے لیے تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب، کہا عالمی امن اور خوشحالی کے لیے تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے

Web Desk10 نومبر، 2026
تربیلا ڈیم سے مزید پانی چھوڑنے کا امکان، اٹک اور ہری پور میں ہائی الرٹ جاری
پاکستان

تربیلا ڈیم سے مزید پانی چھوڑنے کا امکان، اٹک اور ہری پور میں ہائی الرٹ جاری

تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں آج رات مزید ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کا امکان، آئندہ 24 گھنٹوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی پیش گوئی، اٹک، ہری پور اور حضرو میں الرٹ جاری، شہریوں کو مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت

Web Desk10 نومبر، 2026
تازہ ترین

تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کی کنکٹنگ ٹنل میں حادثہ، چٹان کا حصہ گرنے سے پانی پاور ہاؤس میں داخل

تربیلا ڈیم کے توسیعی پن بجلی منصوبے ٹی فائیو کی کنکٹنگ ٹنل میں کھدائی کے دوران چٹان کا حصہ گرنے سے پانی ٹنل اور زیر تعمیر پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا۔ تمام پاکستانی اور غیر ملکی ورکرز بحفاظت نکال لیے گئے۔ واپڈا نے ٹنل منہدم ہونے کی خبروں کی تردید کردی، جبکہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے کے خدشے پر ہری پور انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا

Web Desk9 نومبر، 2026