وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے CNN سمیت 3 میڈیا اداروں کے وائٹ ہاؤس داخلے پر پابندی

W
Web Desk
19 ستمبر، 2026
 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  CNN سمیت 3 میڈیا اداروں کے وائٹ ہاؤس داخلے پر پابندی
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے CNN، MSNBC اور Politico کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ٹرمپ نے میڈیا اداروں پر انتظامیہ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کیا اور مزید اداروں پر پابندی کا عندیہ دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے CNN سمیت تین بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق پابندی کا سامنا کرنے والے اداروں میں CNN، MSNBC اور Politico شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق شکایت سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ مذکورہ میڈیا ادارے ان کی انتظامیہ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہے تھے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مستقبل میں مزید میڈیا اداروں پر بھی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایران جنگ کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 ستمبر، 2026 کو 03:13 AM

آخری تدوین: 19 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری
امریکا

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری

امریکا نے ایرانی اعلیٰ حکام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ایرانی وفد امریکا کا سفر کرسکے گا تاہم سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور امریکی پالیسی کے تحت وفد کو لگژری و دیگر اشیا کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی

Web Desk18 ستمبر، 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید
تازہ ترین

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے انتھونی جیمز کازمیرزک کو ایک سال دو ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزم نے مئی میں جرم قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ اس نے الہان عمر کے سیاسی خیالات سے اختلاف کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا۔ عدالت میں ملزم نے معذرت بھی کی

Web Desk18 ستمبر، 2026
امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری
تازہ ترین

امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری

امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 48 ایف 35 سٹیلتھ جنگی طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔ 24.3 ارب ڈالر کے مجوزہ معاہدے میں 49 پراٹ اینڈ وٹنی انجن، مواصلاتی آلات، پرزہ جات اور دیگر دفاعی سامان بھی شامل ہے۔ امریکا کے مطابق اس معاہدے سے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت اور امریکی افواج کے ساتھ باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا

Web Desk18 ستمبر، 2026