وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر

W
Web Desk
14 ستمبر، 2026
 اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پنجاب حکومت سے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور ہراساں کرنے سے گریز کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پرامن طریقے سے انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے پنجاب حکومت سے پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے اور پکڑ دھکڑ سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوریت اور ملک کو بچانے کے لیے نکل رہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرامن اور آئین و قانون کے مطابق اسٹریٹ موومنٹ کریں گے۔

انہوں نے پنجاب حکومت، خصوصاً رانا ثناء اللہ، سے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں اور پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے یا گرفتار کرنے سے گریز کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے مفاہمت اور بہتر اقدامات کی ضرورت ہے۔ حکومت کو سخت اقدامات کے بجائے بات چیت اور مفاہمت کی طرف بڑھنا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور ان کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ "گولی نہیں چلنی چاہیے، گولی کا وقت ختم ہونا چاہیے۔" ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکن اسلام آباد پرامن طریقے سے آئیں گے اور اختلافِ رائے کی قدر کرنا جمہوریت کا حصہ ہے۔

بیرسٹر گوہر نے حکومت پر زور دیا کہ موجودہ سیاسی کشیدگی کو مزید بڑھانے کے بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کیا جائے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 ستمبر، 2026 کو 07:18 AM

آخری تدوین: 14 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور، یونیورسٹی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست
تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور، یونیورسٹی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پشاور میں یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔ نشست میں ملکی سکیورٹی، علاقائی چیلنجز، سوشل میڈیا اور پراپیگنڈا وارفیئر پر گفتگو ہوئی

Web Desk30 اکتوبر، 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاران میں 5 ڈرونز مار گرائے گئے
پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاران میں 5 ڈرونز مار گرائے گئے

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے پانچ ڈرون مار گرائے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

Web Desk30 اکتوبر، 2026
پاکستان اور رومانیہ کے تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری نئی جہت دے سکتی ہے، رومانیہ  سفیر
تازہ ترین

پاکستان اور رومانیہ کے تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری نئی جہت دے سکتی ہے، رومانیہ سفیر

پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوئینسکو نے کہا ہے کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں

زاہد فاروق ملک30 اکتوبر، 2026