وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس دانا سر میں کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

W
Web Desk
3 جولائی، 2026
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس دانا سر میں کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان دانا سر کے مقام پر کھائی میں گر گئی، حادثے میں 40 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

ژوب: بلوچستان کے علاقے دانا سر میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق افسوسناک حادثہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیانی علاقے دانا سر میں پیش آیا، جہاں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ دشوار گزار علاقے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں، تاہم ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے حادثے میں 40 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 8 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور متعلقہ محکمے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

شاہد رند کے مطابق ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں اپنے مسافروں کے علاوہ ایک خراب ہونے والی دوسری بس کے مسافر بھی سوار تھے، جس کے باعث بس میں مسافروں کی تعداد معمول سے زیادہ تھی۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی ولی کاکڑ نے بتایا کہ ریسکیو اہلکار زخمیوں اور جاں بحق افراد کو کھائی سے نکالنے میں مصروف ہیں۔ ان کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان نے حادثے کے بعد قریبی سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاکہ زخمیوں کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

دریں اثنا صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ژوب شیرانی شاہراہ پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 جولائی، 2026 کو 01:41 PM

آخری تدوین: 3 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ڈنڈالک میں جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ، پاکستانی و ایشین امریکن کمیونٹی کی بھرپور شرکت
امریکا

ڈنڈالک میں جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ، پاکستانی و ایشین امریکن کمیونٹی کی بھرپور شرکت

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ڈنڈالک میں بالٹی مور کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو کے امیدوار جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستانی، ایشین امریکن اور امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ جولین جونز نے ڈیموکریٹک پرائمری میں 33 ہزار 505 ووٹ حاصل کیے اور نومبر کے عام انتخابات میں کاؤنٹی ایگزیکٹو کے عہدے کے لیے حصہ لیں گے

محمد نعیم اختر1 اکتوبر، 2026
گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات مزید خراب ہوں گے، بیرسٹر گوہر
تازہ ترین

گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات مزید خراب ہوں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ حالات کو مزید خراب کرے گا، جبکہ وفاق مضبوط بنانے کے لیے خودمختار صوبے ضروری ہیں

Web Desk1 اکتوبر، 2026
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں محاذ آرائی کی صورت میں آئینی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں محاذ آرائی کی صورت میں آئینی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال، امن و امان اور افغان سرحد پر غور، محاذ آرائی کی صورت میں آئینی و قانونی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ

Web Desk1 اکتوبر، 2026