ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی، سینٹ کام کا 55 تجارتی جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے دوران اب تک 55 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑا گیا، جبکہ 20 سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز خطے میں تعینات ہیں۔
واشنگٹن: امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی کے دوران اب تک 55 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑا گیا ہے۔
سینٹ کام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بحری جہازوں کا رخ موڑنے کی تعداد گزشتہ روز بتائے گئے 53 جہازوں کے مقابلے میں بڑھ کر 55 ہوگئی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق اس وقت 20 سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات ہیں، جو مختلف فوجی مشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی بحری افواج کی جانب سے انجام دیے جانے والے مشنز میں ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی پر سختی سے عملدرآمد بھی شامل ہے۔
سینٹ کام کے اس دعوے کے بعد خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں بحری سرگرمیوں اور تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت پر بھی توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 10 اگست، 2026 کو 04:20 AM
آخری تدوین: 10 اگست، 2026



