وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

چین کا بھارت کے ’اروناچل پردیش‘ کو تسلیم کرنے سے انکار

W
Web Desk
12 اگست، 2026
چین کا بھارت کے ’اروناچل پردیش‘ کو تسلیم کرنے سے انکار

چین نے بھارت کی جانب سے ’اروناچل پردیش‘ میں 27 مقامات کے نئے نام رکھنے کو غیر قانونی، بے اثر اور کالعدم قرار دیتے ہوئے خطے کو چین کا حصہ قرار دیا ہے

بیجنگ: چین نے بھارت کے زیرِ انتظام علاقے کو ’اروناچل پردیش‘ قرار دینے اور وہاں مقامات کے نام تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ خطہ چین کا حصہ ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بھارت کی جانب سے 7 اگست کو نام نہاد ’اروناچل پردیش‘ میں 27 مقامات کے ’معیاری نام‘ جاری کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ژانگ نان خطہ چین کا علاقہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے چین میں طویل عرصے سے استعمال ہونے والے ناموں کو اپنے نام نہاد ’معیاری ناموں‘ سے تبدیل کرنے کی کوشش غیر قانونی، بے اثر اور کالعدم ہے۔

گو جیاکون کا کہنا تھا کہ بھارت کا یہ اقدام اس حقیقت کو کسی صورت تبدیل نہیں کر سکتا کہ ژانگ نان خطہ چین کا حصہ ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ مقامات کے نام تبدیل کرنے کی کوشش سے خطے کی حیثیت کے بارے میں چین کے مؤقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 اگست، 2026 کو 03:16 AM

آخری تدوین: 12 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

 سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی معاونت، مشترکہ دفاع اور معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ نیویارک میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات میں بھی اجلاس کی تیاریوں اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk25 ستمبر، 2026
غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
تازہ ترین

غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں فوجی چوکی کے اندر ڈرون گر کر تباہ ہونے کے بعد دھماکا، اسرائیلی فوج کے مطابق 2 فوجی ہلاک ہوگئے

Web Desk25 ستمبر، 2026
فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں: ایرانی صدر
تازہ ترین

فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ مسائل بات چیت سے حل ہوسکتے ہیں تو جنگ کی ضرورت نہیں، ایران اسلام آباد مفاہمی یادداشت کے تحت آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے

Web Desk25 ستمبر، 2026