وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکہ: ہوم لینڈ سکیورٹی کے 40 ہزار سے زائد ملازمین کا ڈیٹا لیک ہونے کا دعویٰ

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر29 اکتوبر، 2026
امریکہ: ہوم لینڈ سکیورٹی کے 40 ہزار سے زائد ملازمین کا ڈیٹا لیک ہونے کا دعویٰ

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے 40 ہزار سے زائد ملازمین کا ڈیٹا لیک ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ مبینہ طور پر نام، فون نمبر، ای میل اور حساس عہدوں سے متعلق معلومات افشا ہوئیں، تاہم مکمل ڈیٹا کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی (DHS) کے 40 ہزار سے زائد ملازمین کا ڈیٹا لیک ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق، مبینہ طور پر افشا ہونے والی معلومات میں ملازمین کے نام، فون نمبر، ای میل پتے، عہدے اور ذمہ داریوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

ڈیٹا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE)، کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (CBP) اور دیگر اہم اداروں کے اہلکاروں کی معلومات بھی شامل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ڈیٹا لیک کرنے والے گروہ نے مبینہ طور پر Okta سائن اِن سروس کے ذریعے معلومات تک رسائی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا، تاہم Okta کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اپنے نظام یا ڈیٹا کے متاثر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔ رائٹرز بھی مکمل ڈیٹا کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا۔

تاحال امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ واقعے کے ممکنہ سکیورٹی اثرات کا تعین ہونا باقی ہے۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 29 اکتوبر، 2026 کو 04:14 AM

آخری تدوین: 29 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

جے ڈی وینس کا ایران کو خط، دوبارہ مذاکرات کی راہ ہموار ہونے کا امکان
امریکا

جے ڈی وینس کا ایران کو خط، دوبارہ مذاکرات کی راہ ہموار ہونے کا امکان

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران سے دوبارہ مذاکرات کے لیے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کو خط بھیج دیا۔ عباس عراقچی نے سفارت کاری کو ایک اور موقع دینے کا اعلان کیا، جبکہ ایران نے ممکنہ امریکی حملے پر جوابی کارروائی کی وارننگ دے دی

Web Desk29 اکتوبر، 2026
نیویارک میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، پاکستان کا حقِ خودارادیت پر زور
تازہ ترین

نیویارک میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، پاکستان کا حقِ خودارادیت پر زور

نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اشتراک سے یومِ سیاہ کشمیر منایا گیا۔ پاکستانی سفارت کاروں اور کشمیری رہنماؤں نے انسانی حقوق کے تحفظ اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل پر زور دیا

Web Desk28 اکتوبر، 2026
اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو شکست سے میری وجہ سے بچے، ٹرمپ کا دعویٰ
تازہ ترین

اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو شکست سے میری وجہ سے بچے، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حمایت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو انتخابات میں متوقع شکست سے بچایا۔ ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کو برتری حاصل ہے، تاہم حکومت سازی کے لیے 61 نشستیں درکار ہیں

Web Desk28 اکتوبر، 2026