وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اعلان: ویٹرنری گریجویٹس کیلئے 60 ہزار ماہانہ وظیفہ

W
Web Desk
5 مئی، 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اعلان: ویٹرنری گریجویٹس کیلئے 60 ہزار ماہانہ وظیفہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویٹرنری گریجویٹس کیلئے 60 ہزار اور پیراویٹس کیلئے 40 ہزار ماہانہ وظیفے کا اعلان کر دیا، درخواستوں کی آخری تاریخ 15 مئی 2026 مقرر۔

(لاہور)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویٹرنری گریجویٹس کے لیے ایک اہم اقدام کا اعلان کرتے ہوئے ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفے پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے لیے 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کے تحت ایک ہزار ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کو عملی تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس اسکیم کے تحت ویٹرنری گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے جبکہ پیراویٹس کو 40 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق رواں سال کے لیے انٹرن شپ کوٹہ ویٹرنری گریجویٹس کے لیے 264 جبکہ پیراویٹس کے لیے 371 رکھا گیا ہے۔

اس پروگرام میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار 15 مئی 2026 تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے خواہشمند افراد پنجاب حکومت کی آفیشل ویب سائٹ www.jobs. punjab. gov. کے ذریعے آن لائن فارم پُر کر سکتے ہیں۔

یہ اقدام نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں مہارت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 مئی، 2026 کو 06:39 AM

آخری تدوین: 5 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

 سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی معاونت، مشترکہ دفاع اور معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ نیویارک میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات میں بھی اجلاس کی تیاریوں اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk25 ستمبر، 2026
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے: فیصل کریم کنڈی
پاکستان

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کیلئے مشاورت ہوئی ہے، صوبائی حکومت پر کرپشن، لاقانونیت اور دہشتگردی سے متعلق بھی الزامات عائد کیے

Web Desk25 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی کا 27 ستمبر اسلام آباد مارچ، خواجہ آصف نے اسے آخری کوشش قرار دے دیا
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر اسلام آباد مارچ، خواجہ آصف نے اسے آخری کوشش قرار دے دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا اسلام آباد مارچ آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد پارٹی دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی

Web Desk25 ستمبر، 2026