وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ، 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا

W
Web Desk
11 اگست، 2026
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ، 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز بحرالکاہل کے ساحل پر واقع کولمبیا کے کم آبادی والے صوبے چوکو میں تھا اور اس کی گہرائی 107 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کئی شہروں میں عمارتیں منہدم ہوگئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں

بوگوٹا: کولمبیا کے مغربی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 111 افراد ہلاک اور 87 زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں اور کئی کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

شدید زلزلے کے باعث کولمبیا کے مختلف شہروں میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں، سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔ امدادی کارکن منہدم عمارتوں کے ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش اور انہیں زندہ نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کولمبیا کے بحرالکاہل کے ساحل پر واقع کم آبادی والے صوبے چوکو میں تھا، جبکہ زلزلہ زمین کے اندر تقریباً 107 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

زلزلے کے شدید جھٹکے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں اور حکام ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کرنے کے لیے بھاری مشینری اور ریسکیو ٹیمیں استعمال کر رہے ہیں۔

کولمبیا کے صدر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

صدر کا کہنا تھا کہ قومی حکومت انسانی جانوں کے تحفظ، متاثرہ آبادیوں کی مدد اور جہاں بھی ضرورت ہو وہاں امداد پہنچانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔

حکام کے مطابق ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 اگست، 2026 کو 04:10 AM

آخری تدوین: 11 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

میر رضا کیس پر ماہرہ خان کا سخت ردعمل، ’’ہم سب ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے‘‘
پاکستان

میر رضا کیس پر ماہرہ خان کا سخت ردعمل، ’’ہم سب ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے‘‘

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس پر ردعمل دیتے ہوئے مقتول کے وکیل جبران ناصر کی حمایت کردی۔ ماہرہ خان نے جبران ناصر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین کام کررہے ہیں اور ہم سب ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے

Web Desk11 اگست، 2026
صدرِ مملکت نے ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور توثیق کی منظوری دے دی
پاکستان

صدرِ مملکت نے ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور توثیق کی منظوری دے دی

صدر زرداری نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی منظوری بھی دے دی، جبکہ ہائیکورٹ ججز کی رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997 کے حکم میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی ہے

Web Desk11 اگست، 2026
برطانیہ کا گمراہ کن ڈسکاؤنٹس اور سبسکرپشن فراڈ کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان
تازہ ترین

برطانیہ کا گمراہ کن ڈسکاؤنٹس اور سبسکرپشن فراڈ کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان

برطانیہ میں نئے سبسکرپشن قوانین جنوری 2027 میں نافذ ہوں گے، جن کے تحت کاروباری اداروں کو صارفین کو واضح معلومات فراہم کرنا، سبسکرپشن کی تجدید سے پہلے یاد دہانی کرانا اور منسوخی کا آسان طریقہ فراہم کرنا ہوگا۔ بعض معاہدوں کی تجدید کے بعد صارفین کو 14 روزہ کولنگ آف مدت بھی ملے گی

Web Desk11 اگست، 2026